رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے سینیٹر پرویز رشید نے وفاقی وزیر کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے رات کی تاریکی میں بھارت کی جانب سے مریدکے میں واقع مسجد پر حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت کی طرف سے آئندہ کوئی شرارت ہوئی تو پاکستان ایسا جواب دے گا جو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے اور ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔(جاری ہے)
پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ سیاسی اور عسکری قیادت بھی ہم قدم ہے۔
رانا تنویر حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاک فوج کی بہادری اور دفاعی صلاحیتوں پر قوم کو فخر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے۔ ملاقات کے دوران ملکی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رانا تنویر حسین وفاقی وزیر کہا کہ
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔