وفاقی وزیر خالد حسین مگسی نے اسلام آباد میں الکوثر انٹرنیشنل اسپتال کا افتتاح کیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر خالد حسین مگسی نے اسلام آباد میں الکوثر انٹرنیشنل اسپتال کا افتتاح کیا الکوثر اسپتال سے عوام کو معیاری اور سستی طبی سہولیات میسر آئیں گی وفاقی وزیر خالد حسین مگسی کا الکوثر اسپتال کے افتتاح کے موقع پر خطاب سویلین آبادی کو نشانہ بنانا دشمن کی بزدلی ہے بھارت کا غیر مسلح بچوں اور خواتین پر حملہ قابلِ مذمت ہے پاکستان کے پاس دفاع کی مکمل صلاحیت موجود ہے پاکستان اپنا دفاع کر رہا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا قوم افواج کے ساتھ ہے، ہر قربانی کے لیے تیار ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد میں ڈینگی کے وار ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 نئے کیسز رپورٹ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔جموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ 1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم مریضوں کے گھروں اور 1,073 اطراف کے گھروں میں اسپرے کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈی ایچ ایس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ مہم جاری ہے۔ وفاقی وزیرِ صحت کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی اقدامات میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔ ڈینگی پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سخت انتظامی کارروائیاں اور عوامی آگاہی مہم جاری ہے۔