اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نےملاقات کی،ملاقات میں صوبے میں تیل و گیس کی پیداوار، گھریلو و صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی، اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر رکن خیبر پختونخوا اسمبلی احمد کریم کنڈی، وائس چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا فرزند وزیر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ پالک میں حالیہ تیل و گیس کی دریافت سے متعلق کہا کہ کوٹ پالک کے گیس ذخائر سے مذکورہ علاقے کی مقامی آبادی کو مفت گیس کی فراہمی سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر درابن اور ڈی آئی خان شہر کو ضلع کرک کی طرز پر نئے گیس کنکشنز فراہم کئے جائیں، تاکہ مقامی آبادی اپنے علاقے کے قدرتی وسائل سے براہ راست مستفید ہو سکے۔

(جاری ہے)

گورنرخیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے ڈی آئی خان شہر میں گیس کے کم دباؤ کا مسئلہ بھی اجاگر کیا اور تجویز دی کہ شہر میں مزید نئے ٹاؤن بورڈنگ سٹیشن (ٹی بی ایس ) کی تنصیب عمل میں لائی جائے تاکہ گیس پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو سکے۔گورنر نے پشاور سمیت صوبے کے دیگر صنعتی مراکز میں صنعتکاروں کے تحفظات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی صنعتی شعبہ کے گیس ٹیرف میں کمی اور مناسب نرخ مقرر کیے جائیں تاکہ صوبے میں صنعت کو فروغ ملے، جس کا براہِ راست فائدہ ملکی معیشت کو بھی ہوگا۔وفاقی وزیر پٹرولیم پرویز ملک نے گورنر خیبرپختونخوا کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان سفارشات پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر پٹرولیم گیس کی

پڑھیں:

جو نفرت پھیلاتا ہے وہ پاکستان کے نظریے کا دشمن ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جو نفرت پھیلاتا ہے وہ پاکستان کے نظریے کا دشمن ہے۔

نارووال میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز پیغامات سے متاثر ہو کر کسی نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس کی چلائی ہوئی گولی آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ یہ گولی مجھے روز یاد دلاتی ہے کہ ہم نے پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنرخیبرپختونخوا سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات
  • مودی نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا،راجہ پرویز اشرف
  • حکومت خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسٹارٹ اپس کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
  • آج بھارت پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے، احسن اقبال
  • جو نفرت پھیلاتا ہے وہ پاکستان کے نظریے کا دشمن ہے: احسن اقبال
  • وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سے چیئرمین اے پی ایس ای اے کی ملاقات
  • بھارت کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا، کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، عطا تارڑ
  • وزیراعظم سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو
  • گورنرسندھ سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات