2025-08-07@02:40:00 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«وفاقی وزیر پٹرولیم»:

    اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، دونوں وفود کے درمیان تجارتی ٹیرف پر بات چیت طے شدہ مدت سے زیادہ وقت لے گئی تاہم بات چیت اب اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی وفد اور امریکی تجارتی حکام کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں تجارتی ٹیرف سے متعلق مزید پیش رفت متوقع ہے، دونوں ممالک ایک وسیع تجارتی فریم ورک پر معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں جس میں کچھ بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے، اسی لیے مزید وقت درکار ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر 29...
    وفاقی کابینہ نے پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔وزیر خزانہ نے فنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کر لیا، اجلاس میں پٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سونا، تانبا، کوئلہ، نایاب زمینی عناصر اور دیگر کریٹیکل منرلز جیسے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے جو قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئےناگزیر سمجھے جاتے ہیں، ریکو ڈک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لئے سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان اور امریکا کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقدہ ایک ویبینار "پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع -معدنی وسائل کی دریافت" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبینار...
    لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار کیا جانے والا اضافہ عوامی مفاد کے خلاف اور غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار کیا جانے والا اضافہ عوامی مفاد کے خلاف...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی جس میں صوبے میں تیل و گیس کی پیداوار، گھریلو و صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی، اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رکن خیبر پختونخوا اسمبلی احمد کریم کنڈی، وائس چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا فرزند وزیر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ پالک میں حالیہ تیل و گیس کی دریافت سے متعلق کہاکہ کوٹ پالک کے گیس ذخائر سے مذکورہ علاقے کی مقامی آبادی کو مفت گیس کی فراہمی سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر درابن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نےملاقات کی،ملاقات میں صوبے میں تیل و گیس کی پیداوار، گھریلو و صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی، اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر رکن خیبر پختونخوا اسمبلی احمد کریم کنڈی، وائس چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا فرزند وزیر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ پالک میں حالیہ تیل و گیس کی دریافت سے متعلق کہا کہ کوٹ پالک کے گیس ذخائر سے مذکورہ علاقے کی مقامی آبادی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل برائے فن لینڈ ولی ایرولا اور ورٹسیلا کے مڈل ایسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر الیگزانڈر ایکر مین سے ملاقات کی ،جس میں توانائی کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔پیر کو وزارت پٹرولیم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان تیل، گیس، معدنیات اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ گفتگو میں بائیو ماس کے شعبے میں فنش مہارت اور تحقیق کے مواقع، نیز جھمپیر میں ونڈ فارمز کو سپلیمنٹ کرنے کے لئے سیٹس کی منتقلی پر تبادلہ...
    بیرسٹر سیف کا وفاقی وزیر پٹرولیم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا۔وفاقی وزیر پٹرولیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی پرویز ملک نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرجھوٹیاورمن گھڑت الزامات لگائے ہیں، علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق کسی کاغذ پر دستخط نہیں کئے ہیں، مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، ورنہ ان کے...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بچت بلوچستان کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔ این25 شاہراہ کو دو رویہ موٹروے معیار پر بحال کیا جائے گا۔کچھی کینال فیز 2 بھی بچت سے مکمل کیا جائے گا، ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر۔ کابینہ اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے سسٹین ایبل انوسٹمنٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی۔ فریم ورک سے ماحول دوست توانائی منصوبوں کی فنڈنگ ممکن ہوگی۔...
    وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، فورم میں دنیا بھر سے وزراء، سرمایہ کار اور ماہرینِ معیشت شرکت کریں گے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 پر بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے معدنی ذخائر، تانبے اور سونے کی کانیں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے مواقع فراہم  کرتے ہیں۔انھوں نے کہا فورم میں حالیہ پالیسی اصلاحات اور معدنی وسائل کے شعبے میں ترقی کو اجاگر کیا جائے گا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ فورم میں ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کو...
    اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے وفاقی وزیر پٹرولیم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں، علاقائی تعاون کے فروغ سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ترکمانستان توانائی شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترکمانی سفیر نے وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ترکمانی سفیر نے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے علی پرویز ملک کی قیادت پر اعتماد...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وفاقی وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت نے ابھی تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا میکنزم نہیں بنایا. عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں، حکومت نے عالمی مارکیٹ کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے. پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے...
    گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، یہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھا گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک...
۱