پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت کو نوٹس، جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار کیا جانے والا اضافہ عوامی مفاد کے خلاف اور غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار کیا جانے والا اضافہ عوامی مفاد کے خلاف اور غیر قانونی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے اب تک قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق کوئی جواب داخل نہیں کرایا جو شفافیت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی جانب سے کے خلاف
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کا نوٹس لے لیا
فائل فوٹو۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کا نوٹس لے لیا۔
اوگرا کے ترجمان کے مطابق اوگرا انفورسمنٹ ٹیم نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائیاں کی ہیں۔
ترجمان کے مطابق فتح جنگ روڈ، ترنول کے قریبی علاقوں میں اوور چارجنگ پر 3 ایل پی جی پلانٹس سیل کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مقررہ قیمتوں سے زائد چارج کرنے والے ایل پی جی پلانٹس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اوگر کے ترجمان کے مطابق اوگرا کی ٹیموں کو مختلف شہروں میں قیمتوں کی نگرانی اور چیکنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔