ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی، امریکی اخبار کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کی منظوری کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔معروف امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کسی بھی وقت حملے کا باضابطہ حکم جاری کر سکتے ہیں، تاہم فی الحال ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے ایٹمی سرگرمیاں روکنے کی سنجیدہ پیش رفت کے منتظر ہیں اور اس حوالے سے تمام آپشنز کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد ایرانی حکام کو مذاکرات کی باضابطہ دعوت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ بھی امکان ہے کہ تہران کی جانب سے اس دعوت کو قبول کر لیا جائے گا، امریکی صدر نے قومی سلامتی کی مشاورتی ٹیم سے اہم ملاقات کی ہے جس میں ایران اسرائیل کشیدگی کے تناظر میں امریکہ کی ممکنہ شمولیت پر غور کیا گیا، تاہم ابھی تک کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ میں ایران پر حملے کا حکم دوں اور یہ بھی ممکن ہے کہ نہ دوں، کسی کو علم نہیں کہ میرا اگلا قدم کیا ہوگا تاہم امریکہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، ایران کے ساتھ ڈیل اب بھی ہوسکتی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگلا ہفتہ انتہائی اہم ثابت ہوگا، بغیر کسی شرط کے سرنڈر کا مطلب یہ ہے کہ ایران خود اعتراف کرے کہ اب بہت ہو گیا، ہم شکست تسلیم کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہم وہاں جا کر ان کا تمام جوہری سامان مکمل طور پر تباہ کر دیں گے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس موقع پر امریکی حمایت پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ریاستِ اسرائیل کے سب سے عظیم دوست ہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل بیک وقت دو سنگین خطرات سے نمٹ رہا ہے، ایک جانب ایران کا جوہری پروگرام اور دوسری جانب بیلسٹک میزائلوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت، یہ دونوں خطرات اسرائیل کے لیے فوری اور براہ راست خطرہ ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن کا ساتھ ناگزیر ہے۔.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی کے بعد بھارت نے امریکا سے F-35 طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں وزیراعظم نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو جدید F-35 طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر بھارتی حکومت نے اس وقت غور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت فی الحال امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہتا اور دوطرفہ تجارتی مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے، تاہم دفاعی خریداری کی فہرست سے F-35 طیاروں کو نکال دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اب امریکا سے کچھ دیگر تجارتی اشیاء کی خریداری بڑھانے پر غور کر رہا ہے تاکہ تعلقات متوازن رہیں، مگر دفاعی سازو سامان خاص طور پر F-35 طیارے اب اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔