امریکی صدر نے کبھی کسی آرمی چیف کو اس طرح پروٹوکول نہیں دیا، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات تاریخ ساز ثابت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک “جیتے ہوئے سپہ سالار” کو بھرپور عزت اور پروٹوکول دیا، جو ماضی میں کسی پاکستانی آرمی چیف کو حاصل نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا میں کس کس سے ملاقات کی ؟
فیصل واوڈا نے نجی ٹیلیویژن سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نہ صرف فاتح سپہ سالار کی حیثیت سے امریکا گئے بلکہ اُن کی قیادت ہی کی بدولت آج دنیا میں پاکستان کو عزت اور وقار حاصل ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اپنے بیان میں جو الفاظ ادا کیے وہ دراصل پاکستان کی کامیابی کا اعتراف ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جنہوں نے ہر ممکن تعاون کیا۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی پیش گوئی کر چکے تھے کہ پاکستان کے لیے بڑی خوشخبریاں آنے والی ہیں، اور فیلڈ مارشل کی دیانتداری اور جرات ہی اُن کے احترام کا باعث بنی۔
ٹرمپ کی جانب سے ملاقات کو ’اعزاز‘ قرارواضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کو ’اعزاز‘ قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ فیلڈ مارشل کو خاص طور پر جنگ نہ کرنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عاصم منیر بااثر شخصیت، ایٹمی ملک پاکستان کو پسند کرتا ہوں، ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سے ملاقات سے قبل اہم بیان
صدر ٹرمپ نے کہا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور کشیدگی میں کمی ایک مثبت قدم ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔
انہوں نے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن کو ترجیح دی، جو عالمی برادری کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرمپ صدر ٹرمپ عاصم منیر فیلڈ مارشل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر فیصل واوڈا سے ملاقات کے لیے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کادورہ سعودی عرب،قصر یمامہ پہنچنے پر شاہی پروٹوکول، گھڑ سواروں نے استقبال کیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے تو ان کا شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔
شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
بعدازاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین دو طرفہ ملاقات شروع ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک تھے۔