امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  وائٹ ہاؤس، اوول آفس اور ظہرانے پر ملاقات ہوئی، جس میں کئی موضوعات پر اہم گفتگو ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکا کی طرف سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور  خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ سٹیو ویٹکوف بھی موجود  تھے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر  اس ملاقات میں شریک تھے ۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں مثبت اور نتیجہ خیز کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے صدر ٹرمپ کی  اقوام عالم کو در پیش  متعدد چیلنجز  کو سمجھنے اور اُن سے نبرد آزما ہونے کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جب کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جاری تعاون اور خطے میں پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔

اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین انسداد دہشت گردی میں تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد پر قائم مثبت تجارت کے معاہدے کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون، مائنز اینڈ منرلز، آرٹیفیشیل انٹیلیجینس، انرجی سیکٹر، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں تعاون  بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل کی ایران اسرائیل تنازع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ اور فیصلہ کن صلاحیتوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ پہلے سے طے شدہ ایک گھنٹہ دورانیہ کی یہ اہم ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ہونے والی یہ اہم ملاقات پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے، جس کی بنیاد مشترکہ مقاصد،امن، استحکام اور خوشحالی پر رکھی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان کے ساتھ

پڑھیں:

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، بدلتے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ نے بھی سفارتخانے کے حکام کے ہمراہ شرکت کی جنہیں فیلڈ مارشل نے خوش آمدید کہا اس موقع پر پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یوم تاسیس پر چینی مہمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ چین کے دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اے کا کردار قابل تعریف ہے۔

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو مبارکباد دیتے ہوئے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعیر و ترقی میں پی ایل اے کے کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعاون کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔

بدلتی اسٹریٹجک صورتحال کے باوجود پاک چین دوستی کو ناقابل تسخیر قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے کے درمیان بھائیوں جیسا رشتہ ہے۔فیلڈ مارشل نے پاک فوج اور پی ایل اے کی شراکت کو مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کا محافظ قرار دیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد، آزمائی ہوئی دوستی کی بنیاد پر ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی چیلنجز پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

پاک چین تعلقات، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے یہ بھی کہا کہ سٹریٹیجک صورتحال بدلنے کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی ثابت قدم اور غیر متزلزل ہے۔تقریب سے خطاب میں چینی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال کردار ادا کیا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے چین کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔چینی سفیر نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔ چینی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج بدلتے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقراررکھے گی : فلڈ مارشل 
  • پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی، فیلڈ مارشل
  • چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قومی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کےلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
  • پاک فوج کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ، Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹرز بری فوج میں شامل
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملتان گیریژن کا دورہ، قومی اتحاد اور دفاعی تیاریوں پر زور
  • پاک چین دوستی منفرد، ہر آزمائش میں کامیاب اور دگرگوں عالمی حالت کے باوجود بدستور مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، بدلتے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر