پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اوول آفس میں تفصیلی ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک خصوصی ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

امریکی وفد میں سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو، سینیئر مشیر سٹیو ویٹکوف اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی امریکی نمائندہ شامل تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور وزیر داخلہ بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے مثبت اور نتیجہ خیز کردار کو سراہا اور پاکستانی قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں اقوامِ عالم کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے اور ان کا مؤثر حل نکالنے کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انسداد دہشتگردی کے میدان میں پاکستان کے کردار اور خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستانی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی میں جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات باعثِ اعزاز، ایران کشیدگی پر بھی بات ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ

دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی، تجارتی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق فریقین نے مائننگ، منرلز، مصنوعی ذہانت (AI)، انرجی، کرپٹو کرنسی اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبہ جات میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ مثبت تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فیصلہ کن اور تدبرانہ قیادت کی تعریف کی اور انہیں خطے میں امن کے لیے ایک مؤثر آواز قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق، آرمی چیف نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت بھی دی، جسے صدر ٹرمپ نے مثبت انداز میں سنا۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ پہلے سے طے شدہ ایک گھنٹے کی ملاقات غیرمعمولی طور پر 2 گھنٹے تک جاری رہی، جسے دونوں جانب سے خوشگوار، مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوول آفس پاکستان سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو سینیئر مشیر سٹیو ویٹکوف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر وائٹ ہاؤس.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوول آفس پاکستان سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر وائٹ ہاؤس فیلڈ مارشل کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار