فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، مختلف امور پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، مختلف امور پر بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر ملاقات ہوئی، جس میں مختصر ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے دورے پر موجود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاس پہنچے، جہاں امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔بعدازاں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں مختصر ملاقات ہوئی، آئی ایس آئی چیف سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار بھی ملاقات میں موجود تھے۔
فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کی مختصر ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی، پاک بھارت جنگ پر سید عاصم منیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا۔ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک امریکا تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا، ملاقات کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاس سے روانہ ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ کسی بھی آرمی چیف کی امریکی صدر سے پہلی ملاقات ہے، فیلڈ مارشل کا یہ تاریخی دورہ پاک امریکا تعلقات اور عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان کی عکاسی کا مظہر ہے، یہ ملاقات علاقائی اور عالمی استحکام میں کلیدی شراکت دار کے طور پر پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔
علاوہ ازیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاس مدعوکیا گیا جو امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے، امریکی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکا علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔
فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا پاکستان کا جنوبی ایشیا نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر کردار واضح کرتا ہے، یہ دورہ تعلقات، عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان ہے، ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے اعتماد، اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔
اس سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان بہت پسند ہے اور وہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دنوں جوہری طاقت رکھتے ہیں اور ان کے درمیان جنگ کو میں نے ختم کروایا اور تجارت پر آمادہ کیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف اپنے ملک کی ایک بااثر شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے بجٹ کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے بجٹ کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا میں پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف ایران کو غیر مشروط طور پر سرنڈر کرنا ہوگا، ورنہ نیو کلیئر تنصیبات تباہ کر دیں گے، ٹرمپ ریاست کسانوں کیلئے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد وفاقی کابینہ نے توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دیدی پیرس ائیر شو، پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17تھنڈر میں شرکا کی گہری دلچسپیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کی عسکری قیادت مختصر ملاقات ملاقات میں
پڑھیں:
پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، بدلتے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ نے بھی سفارتخانے کے حکام کے ہمراہ شرکت کی جنہیں فیلڈ مارشل نے خوش آمدید کہا اس موقع پر پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یوم تاسیس پر چینی مہمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ چین کے دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اے کا کردار قابل تعریف ہے۔
پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو مبارکباد دیتے ہوئے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعیر و ترقی میں پی ایل اے کے کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعاون کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔بدلتی اسٹریٹجک صورتحال کے باوجود پاک چین دوستی کو ناقابل تسخیر قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے کے درمیان بھائیوں جیسا رشتہ ہے۔فیلڈ مارشل نے پاک فوج اور پی ایل اے کی شراکت کو مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کا محافظ قرار دیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد، آزمائی ہوئی دوستی کی بنیاد پر ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی چیلنجز پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ پاک چین تعلقات، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے یہ بھی کہا کہ سٹریٹیجک صورتحال بدلنے کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی ثابت قدم اور غیر متزلزل ہے۔تقریب سے خطاب میں چینی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال کردار ادا کیا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے چین کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔چینی سفیر نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔ چینی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔