کوئٹہ میں اپنے دورے کے موقع پر علامہ شبیر میثمی علمدار روڈ پر واقع جامعہ امام صادق علیہ السلام پہنچے، جہاں انہوں نے علماء کرام اور طلباء سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ امام صادق علیہ السلام کوئٹہ کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی اور دیگر علماء سے ملاقات کی۔ کوئٹہ میں اپنے دورے کے موقع پر علامہ شبیر میثمی علمدار روڈ پر واقع جامعہ امام صادق علیہ السلام پہنچے۔ جہاں علامہ جمعہ اسدی و دیگر نے انکا استقبال کیا۔ علامہ شبیر میثمی نے جامعہ کے طلباء سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیبت امام (عج) کے زمانے میں ہم سب منتظر ہیں، اس لئے طلباء کی ذمہ داریوں میں سب سے اہم ذمہ داری تقوی الٰہی کے بعد نظم و ضبط کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کی تگ و دو کرنا ہے۔ مولائے متقیان امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے بھی فرمایا تقوی الٰہی اختیار کریں اور اپنے امور میں نظم و ضبط پیدا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں صرف اہلبیت علیہم السلام کے پیروکاران ہی صیہونی ریاست سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کو آج سبق سکھانے کا وقت آ پہنچا ہے۔ ہم پاکستانی عوام ایران کے شانہ بشانہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور رہیں گے۔ علامہ شبیر میثمی نے اس موقع پر تمام علماء کرام بالخصوص علامہ جمعہ اسدی کی محبتوں پر انکا شکریہ ادا کیا، اور دعا کی کہ اللہ تعالٰی مملکت خداداد پاکستان و انقلاب اسلامی کی حفاظت فرمائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ شبیر میثمی علیہ السلام

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کیجانب سے مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد

مجلسِ عزا سے خصوصی خطاب وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم مولانا احمد اقبال رضوی، صدر صوبہ پنجاب ایم ڈبلیو ایم مولانا علی اکبر کاظمی، پرنسپل جامعہ بعثت مولانا سید حسن مہدی کاظمی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے قومی مرکز لاہور میں مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے تمام یونٹس اور تحصیل عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مجلسِ عزا سے خصوصی خطاب وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم جناب مولانا احمد اقبال رضوی، صدر صوبہ پنجاب ایم ڈبلیو ایم مولانا علی اکبر کاظمی، پرنسپل جامعہ بعثت مولانا سید حسن مہدی کاظمی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کیا۔ مقررین نے مقصد و پیام امام حسین علیہ السلام کی آفاقیت کے تناظر میں دور حاضر کی کربلا میں حسینی کردار کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی کہ آج جو کروڑوں انسان ’لبیک یا حسینؑ‘ کہتے ہیں اس کا مقصد بھی امام کے ساتھ وعدہ کرنا ہے کہ امام ہم اپنی جانیں آپ پر فداکریں ، ہم آپ کے ساتھی اور ناصر ہیں ، آپ کے مشن کو بڑھائیں گے اور غیبت امام مہدی علیہ السلام میں ان کے نائب آقا خامنہ ای ہمارے پیشوا و رہبر ہیں کہ جن کا حکم بجالانا ہم پر واجب ہے۔

مجلس کے  آخر میں مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے تمام حاضرینِ مجلس سے نائب امام زمان عج رہبر مسلمین جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں تجدید عہد لیا اور کہا کہ سرزمینِ پاکستان کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہر طرح سے لشکر امام زمان عج کی ہمراہی اور مقدماتِ ظہور کی فراہمی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گی ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم نشتر کالونی یونٹ لاہور کے قرآن سنٹر کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا ۔اس مرکزی مجلس عزا میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ چنیوٹ کی کابینہ اور مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم سیدہ زینب بنت الہدی نے بھی شرکت کی۔ اختتامِ مجلس پر تمام حاضرین مجلس کو حرمِ امام حسین علیہ السلام کے گنبد کے پرچم کی زیارت کروائی گئی اور نوحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر سے علماء کے وفد کی ملاقات اسرائیل کیخلاف جنگ میں بہادری کو سراہا 
  • حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار
  • جامعہ پنجاب، وہان یونیورسٹی نے چاول کی پیداوار 3 گنا بڑھانے والا بیج تیار کرلیا
  • پاراچنار، مساجد اور امام بارگاہوں کی سولر سسٹم پر منتقلی
  • موضوع: اہلبیت امام حسین علیہ السلام اور احیائے دین
  • ٹنڈو محمد خان، ایم ڈبلیو ایم کے تحت زائرین امام حسینؑ پر بذریعہ سڑک سفر پر پابندی کے خلاف ریلی
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ مصر، صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
  • ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کیجانب سے مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد
  • اربعینِ امام حسینؑ پر راستوں کی بندش کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں احتجاجی ریلی
  • ملتان، راستوں کی بندش کے خلاف عزاداران امام حسین کی جانب سے احتجاجی ریلی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی شرکت