صہیونیوں کا اگلا ہدف پاکستان ہے، علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اب دفاع کی جنگ اپنی سرزمین سے باہر لڑنے کا فیصلہ کرے، جیسا کہ ایران اور دیگر استقامت کے محور ممالک کر رہے ہیں۔ پاکستان کیلئے عرب حکمرانوں کی حمایت کی امیدیں فریبِ نظر ہیں، وہ ہمیشہ سامراج کے سہولت کار رہے اور رہیں گے، پاکستان اپنے خدا، اپنے عوام، اپنی فوج اور خوداری پہ ہی بھروسہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سرپرستِ اعلیٰ علامہ سید جواد نقوی نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری صہیونی جارحیت اور اس کے پاکستان تک پھیلنے والے اثرات پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے شروع ہونیوالا معرکہ اب ایران تک آ پہنچا ہے، اور یہ جسارت اسرائیل کی تنہا نہیں، بلکہ امریکہ اور اس کے عرب حلیفوں کی سرپرستی میں تشکیل دی گئی عالمی سامراجی حکمت عملی کا تسلسل ہے، جس کا ہدف پورا خطہ اور بالخصوص پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل" کا منصوبہ صرف فلسطین تک محدود نہیں، بلکہ شام، عراق، سعودی عرب اور اب ایران اس نقشے کا حصہ ہیں۔ اور اب پاکستان اگلا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان ایران کو اپنی دفاعی فرنٹ لائن سمجھے اور اس سے دفاعی اشتراک کو فوری طور پر مضبوط کرے، دفاعی بجٹ اور عسکری مشقیں زمینی حقائق کے مطابق ترتیب دے، ملک سے اسرائیلی نفوذی عناصر کا مکمل صفایا کرے، عوامی مزاحمت، دفاعی شعور اور یکجہتی کو بیدار اور منظم کرے، عالمی طاقتوں پر بھروسے سے گریز کرے اور خدا پر ایمان و داخلی وحدت پر انحصار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب دفاع کی جنگ اپنی سرزمین سے باہر لڑنے کا فیصلہ کرے، جیسا کہ ایران اور دیگر استقامت کے محور ممالک کر رہے ہیں۔ پاکستان کیلئے عرب حکمرانوں کی حمایت کی امیدیں فریبِ نظر ہیں، وہ ہمیشہ سامراج کے سہولت کار رہے اور رہیں گے، پاکستان اپنے خدا، اپنے عوام، اپنی فوج اور خوداری پہ ہی بھروسہ کرے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر قیمت پر امت کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔