نیتن یاہو اسرائیل کا کیا مستقبل دیکھتے ہیں؟ عمر چیمہ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کا احوال بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
سینیئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ ان کی 2008 میں اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہوچکی ہے، جب وہ اپوزیشن میں تھے۔ اور اس وقت بھی نیتن یاہو کا مؤقف یہی تھا کہ اسرائیل کو ایران اور پاکستان سے خطرہ ہے۔
وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر چیمہ نے کہاکہ میں 2008 میں نیویارک ٹائمز میں فیلو شپ کے لیے امریکا گیا ہوا تھا۔ اور اسی سال نیتن یاہو نے اخبار کا دورہ کیا جہاں ملاقات ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل کشیدگی کے اثرات، پاکستان میں پروازوں کا شیڈول متاثر
انہوں نے کہاکہ جب نیتن یاہو نیویارک ٹائمز کے دفتر میں آئے تو صحافیوں نے اپنا اپنا تعارف کرایا، لیکن میں سوچ میں پڑ گیا کہ میں اپنا کیا تعارف کراؤں کیوں کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں۔
عمر چیمہ نے کہاکہ تاہم میں نے اپنا تعارف کرا ہی دیا اور نیتن یاہو کو بتایا کہ میرا نام عمر چیمہ ہے اور میرا تعلق پاکستان سے ہے۔
انہوں نے کہاکہ سوال و جواب کی نشست میں نیتن یاہو یا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ایران اور پاکستان سے خطرہ ہے۔
عمر چیمہ کے مطابق نیتن یاہو نے کہاکہ ہمیں پاکستان سے خطرہ اس کے لیے ہے کہ اگر طالبان حکومت میں آجاتے ہیں تو اسرائیل کے وجود کو خطرہ لاحق ہوگا۔
سینیئر تحقیقاتی صحافی نے مزید کہاکہ 80 کی دہائی میں انٹیلی جنس رپورٹس آتی تھیں کہ اسرائیل اور انڈیا مل کر پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر حملہ کرسکتے ہیں تو پاکستان نے اسرائیل کو آگاہ کردیا تھا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام صرف بھارت کے لیے ہے۔
عمر چیمہ نے کہاکہ میں نے جب نیتن یاہو کو بتایا کہ پاکستان تو اسرائیل کو آگاہ کر چکا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کے لیے نہیں تو پھر آپ کو خطرہ کیوں ہے؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خطرہ اس کے لیے ہے کہ اگر پاکستان میں طالبان اقتدار میں آ جاتے ہیں تو ایسی صورت میں اسرائیل کے وجود کو خطرہ لاحق ہوگا۔
عمر چیمہ نے کہاکہ نیتن یاہو خود کو یہودیوں کا مسیحا بتاتے ہیں، اور وہ دو ریاستی حل کو بھی نہیں مانتے، اور کہتے ہیں کہ یہ سرزمین صرف اسرائیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہوا؟ اسرائیل ایران جنگ میں امریکا کا کردار؟ پاکستان بھی خطرے میں؟
انہوں نے کہاکہ نیتن یاہو جیسے لوگوں کی وجہ سے دنیا غیرمحفوظ ہوتی جاری ہے، کیوں کہ ایسے لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل ایران جنگ اسرائیلی وزیراعظم عمر چیمہ عمر چیمہ نیتن یاہو ملاقات نیتن یاہو وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران جنگ اسرائیلی وزیراعظم عمر چیمہ نیتن یاہو وی نیوز عمر چیمہ نے کہاکہ اسرائیل کو ا پاکستان سے اسرائیل کے نیتن یاہو کے لیے تھا کہ ہیں تو
پڑھیں:
ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
ویب ڈیسک:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں چھٹی عالمی سپیکرز کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ، دونوں میں دو طرفہ پارلمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا،ملاقات کے دوران سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، پاکستان ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پاکستان تمام عالمی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے۔
عمر ایوب، شبلی فراز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کا مذکرات کے ذریعے پُرامن حل چاہتا ہے، پاکستان کی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کیں۔
ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین مضبوط برادرانہ اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں، ایران پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے حمایت کو ایرانی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ