لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسرگودھامیں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بدھ کو دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے او پی ڈی و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق متعلقہ افسران و کنٹریکٹرزنے صوبائی وزیرکو بریفنگ دی۔

اس موقع پر پرنسپل سرگودھامیڈیکل کالج پروفیسرمحمدوارث فاروقہ و دیگرفیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، عوام کو ان کے گھر کی دہلیزپرصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرگودھا ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی کیلئے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہترین علاج گاہ ثابت ہوگا۔اس انسٹی ٹیوٹ میں سینئر کارڈیالوجسٹس و دیگرتربیت یافتہ طبی عملہ فرائض سرانجام دے گا۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی خواجہ سلمان رفیق

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے،دو برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ  ہیں،رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔

خواجہ آصف کاکہناتھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 
  • کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیم اور بیراج بننے چاہئیں، سعد رفیق
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ
  • صوبائی وزیر طارق علی ٹالپور اور فریال تالپور کی سرپرستی میں محکمہ سماجی بہبود کرپشن کا گڑھ بن گیا
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،خواجہ آصف
  • جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • بارشوں کے باوجود لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کمی ریکارڈ
  • پختونخوا میں ایک فرد سالانہ کتنے کلو آٹا کھاتا ہے؟ صوبائی وزیر کا حیران کن بیان