شاہ محمود قریشی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے لیے دعائیں کیں ان کا مشکور ہوں، بھارت کو جواب دینے پر پاک فوج اور بالخصوص ایئر فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وطن ہمارا ہے، جیل میں رہوں یا آزاد، اس مٹی سے محبت ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں 8 روز علاج کے بعد کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی کو 17 مئی کو سینہ میں درد کے باعث پی آئی سی کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی
پڑھیں:
آسٹریلیا: ریستوران میں گیس کے اخراج سے ایک شخص ہلاک‘ 6 اسپتال منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا ( انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ریستوران میں گیس کے اخراج کے باعث ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد اسپتال داخل ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ منگل کی صبح وسطی سڈنی سے 38 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع علاقے ریورسٹون کے ایک ریستوران میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ شبہہ ہے کہ گیس کاربن مانو آکسائیڈ تھی،تاہم اس حوالے سے تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔