صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائےامن و امان کا اجلاس، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے حوالےسے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت کمشنرآفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزرا ملک صہیب احمد بھرتھ اوربلال اکبر خان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سیکرٹری داخلہ مقامی ممبرانِ اسمبلی صفدر ساہی، میاں اکرام الحق، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرزبھی موجود تھے جبکہ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
(جاری ہے)
اجلاس کو کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان اور ریجنل پولیس آفیسرشہزاد آصف خان نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں تمام 5457 مجالس اور 1221 جلوسوں کے انتظامات مکمل 167 شعلہ بیاں ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 108 کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ سرگودھا میں آرمی کی 7 اور رینجرز کی 10 کمپنیاں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی جبکہ سرگودھا ڈویژن میں 5953 مساجد، 631 امام بارگاہوں اور 1735 مدارس کی سکیورٹی مکمل کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خود جاکر تمام اضلاع میں انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور ریسکیو پوری طرح تیار ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیاں پوری مستعدی سے تمام مسائل حل کر رہی ہیں۔ وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پرمن و عن عملدرآ مد یقینی بنایا جائے۔ وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ سرگودھا کے پرخلوص عوام انتظامیہ سے تعاون کیساتھ سبیل، نیاز و لنگر کا اہتمام کر رہے ہیں،عاشورہ پر امن، یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سرگودھا ڈویژن کے بارڈر ایریاز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ وزیر صنعت چوہدری شافع حسین افواہوں کو ختم کرنے کیلئے تمام اضلاع میں ایک فوکل پرسن تعینات کیا جائے، سیکرٹری داخلہ پنجاب میانوالی ماڑی انڈس پر کشتیوں پر نکلنے والے روایتی جلوس کو ایس او پیز کے مطابق محفوظ بنایا جائے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کابینہ کمیٹی
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔