میرپورماتھیلو،ڈی آئی جی سکھر کی زیرصدارت اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) محرم الحرام کے ایام میں امن وامان کے سلسلے میں جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی غرض سے کانفرنس ہال ڈی آئی جی آفس سکھر میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سکھر رینج کے تینوں اضلاع سکھر ،خیرپور و گھوٹکی سے شیعہ رہنماؤں ،سید رکھیل شاہ،سید مسرور شاہ ، بابر ابڑو ضلع سکھر سید ناصر شاہ، سید دربار علی شاہ ضلع خیرپور،مولوی اختر علی لونڈ،عبدالجبار حسینی،ارباب علی لونڈ ضلع گھوٹکی سمیت ضلع سکھر،خیرپور اور گھوٹکی کے ڈی آئی بی انچارجز اور پی ایس اشفاق لغاری نے شرکت کی۔محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا ۔بعد ازاں محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مجالس و جلوسوں کے مجموعی سیکورٹی انتظامات سمیت ممکنہ درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے تفصیلی گفتگو کی گئی،اس ضمن میں تمام شرکاسے فرداً فرداً مسائل دریافت کیے اور محرم الحرام کے دوران سابقہ تجربات کی روشنی میں نشاندھی کردہ کم و بیشی و مزید بہتری کی تجاویز کو زیرِ غور لاتے ہوئے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے جانے کا یقین دلایا۔ڈی آئی جی سکھر نے تمام شرکاکو سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان بحال رکھنا اہم ترجیح ہے اس حوالے سے فول پروف سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،تمام امام بارگاہوں پر سینئر پولیس افسران کی زیرِ نگرانی سیکورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، عزاداری کے جلوسوں کی تمام گزگاہوں کو محفوظ بنانے کیلئے روٹس کی سویپنگ اور سرچنگ کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، مزید برآں عزاداری تنظیموں کی طرف سے مقرر کردہ مرد اسکاؤٹس و رضا کار لیڈیز کی بھی سینئر پولیس افسران کی زیر نگرانی میں محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے،خواتین کی مجالس پر لیڈیز پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت رضا کار خواتین کو بھی مقرر کرنا پلان کا حصہ ہے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل دینے کیلئے ریپڈ رسپانس فورس کے کثیر تعداد میں خصوصی دستے موجود رہیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے کے حوالے سے ڈی ا ئی
پڑھیں:
بلوچستان: دشت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ:۔ بلوچستان کے علاقے دشت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیان نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آفیسر کیپٹن وقار اور ان کے دیگر 4 ساتھی نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظہور شہید ہوگئے واقعہ کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراﺅ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مزید کاروائی سیکورٹی فورسز کا عملہ کررہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تربت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی دوران ڈیوٹی شہادت پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی درحقیقت دہشت اور وحشت پر مبنی ایک ذہنیت کا نام ہے جس کا مکمل خاتمہ لازمی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کریں اور سوگوار خاندانوں کو صبر وہمت عطا فرمائے۔