ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی زیرصدارت مون سون انتظامات کیلیے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نوشہرو فیروز (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت مون سون 2025 اور ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس کے کامیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون صدام حسین میمن، ایکسین آبپاشی روہڑی ڈویزن افتخار احمد لانگاہ، ایکسین اسکارپ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ڈی ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر محسن علی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالجبار تگر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، انفارمیشن آفیسر قمرالزمان بھنبھرو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران مون سون 2025 کا کانٹی جنسی پلان تیار کر لیں۔ انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنے دستیاب وسائل افرادی قوت اور مشینری کی فہرست ڈپٹی کمشنر ا?فیس میں جمع کرائیں۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ برساتی نالوں اور نالیوں کی صفائی ستھرائی مکمل کرائیں۔ انہوں نے برساتی پانی کی نکاسی کے نالوں سے تجاوزات کے خاتمہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ممکنہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر انہوں نے
پڑھیں:
اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر آئے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کے وفد کا حصہ ہیں۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر علاقائی استحکام، تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دو طرفہ روابط کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں قریبی شراکت داری کو فروغ دیتے رہیں گے۔
کراچی میں نو عمر لڑکےکے ساتھ زیادتی کی کوشش، دو ملزمان گرفتار
مزید :