اسحاق ڈار سے اسپین کے سفیر اور بنگلادیشی ہائی کمشنر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اسپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری اور بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور اسپین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو سراہا، ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کو سراہتے ہوئے انہوں نے تعاون کو مزید وسعت دینے خاص طور پر تجارت، سیاحت اور عوام سے عوام کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کے فوجی حملوں کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلیے کوششوں کی حمایت کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔