انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا: چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاور رجسٹری میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں مجوزہ کچہری کمپاؤنڈ پشاور کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا منصوبے کو جدید، پائیدار اور جامع بنانے پر زور دیا، اجلاس میں بار، بینچ اور ایگزیکٹو کی ضروریات شامل کرنے کی ہدایت کمپاؤنڈ میں سرسبز مقامات، شجرکاری اور بچوں کے پارک کی تجویز بھی پیش کی ۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ تمام طبقات کے لیے آسان رسائی کے عزم پر کار بند ہے۔ سپریم کورٹ عدالتی ترقی میں معاونت جاری رکھے گی۔اجلاس میں جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس عتیق شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بارخاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔جبکہ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔