موبائل صارفین خبردار! نیا ڈیجیٹل فراڈ خطرے کی گھنٹی بجا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تیز استعمال کے ساتھ نئے طرز کے فون فراڈ نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے، اور ماہرین نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔
ماہرین کے مطابق اب ایک چھوٹی سی ڈیوائس کے ذریعے صرف چند کلومیٹر کے دائرے میں موجود صارفین کو ایک لاکھ تک جعلی پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں۔ یہ ڈیوائس سستی، پورٹ ایبل اور کسی بھی علاقے میں استعمال کی جا سکتی ہے۔
چونکہ موبائل فونز ہمیشہ اپنے قریبی ٹاور سے کنکٹ ہوتے ہیں، اس لیے جب یہ ڈیوائس سگنلز بھیجتی ہے تو فون خود بخود اس سے جڑ جاتا ہے۔ ان پیغامات میں موجود لنکس پر کلک کرنے سے اسکیمرز آپ کی ذاتی معلومات، بینک تفصیلات اور لاگ ان کریڈینشلز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
دنیا کے کئی ممالک میں یہ فراڈ پہلے ہی جاری ہے، اور اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں بھی اس ڈیوائس کے ذریعے صارفین کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں 2024 کے دوران آن لائن دھوکہ دہی کی کوششوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ حالیہ رپورٹ گلوبل اسٹیٹ آف اسکیمر 2025ء کے مطابق پاکستانی صارفین ہر سال 9 ارب ڈالر سے زائد کے آن لائن فراڈ کا شکار ہوتے ہیں، جو ملک کی کل جی ڈی پی کا تقریباً 2.
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا بھر میں اب تک 442 ارب ڈالر سے زائد رقم ڈیجیٹل فراڈ کے ذریعے لوٹی جا چکی ہے، جبکہ صرف 0.05 فیصد مجرمان ہی پکڑے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو کسی نامعلوم نمبر سے مشکوک پیغام یا لنک موصول ہو، تو اسے ہرگز نہ کھولیں اور فوراً ڈلیٹ یا رپورٹ کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی
اسلام آباد:ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 3.90 فیصد پر آگئی، حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ مہنگی، 10 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 293 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 16.18 فیصد، پیاز 4.08 فیصد، آلو 1.71 فیصد، گڑ 0.08 فیصد، چینی 4.91 فیصد، ایل پی جی 0.08 فیصد، دال چنا 0.36 فیصد، دال مسور 0.10 فیصد اور کیلے 1.01 فیصد تک سستے ہوئے۔
چکن کی قیمتوں میں 6.019 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 0.93 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.72 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.70 فیصد، خشک پاوڈر دودھ کی قیمتوں میں 0.39 فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 0.56 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 2.88 فیصد اوردال مونگ کی قیمتوں میں0.37 فیصد اضافہ ہوا۔