شاہد سپرا:حج 2026 کے آپریشن کے دوران خدامُ الحجاج کی بھرتی کے حوالے سے جعلساز سرگرم ہو گئے ہیں۔

 وزارتِ مذہبی امور نے درخواست گزاروں اور عوام کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ جعلساز کیسے دھوکا دے رہے ہیں؟

مختلف جعلی آرگنائزیشنز خود کو وزارت سے منظور شدہ ظاہر کر رہی ہیں,اخبارات میں جعلی اشتہارات بھی دیئے گئے ہیں,موبائل نمبرز کے ذریعے رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹریس کرنا مشکل ہو۔
 وزارتِ مذہبی امور کی ہدایات کے مطابق صرف منظورشدہ کمپنیوں کے ذریعے درخواست جمع کروائیں،موبائل فون پر رابطہ نہ کریں ، ہمیشہ لینڈ لائن نمبر پر تصدیق کریں،درخواست دینے سے پہلے کمپنی کا ریکارڈ وزارت کے آفیشل چینلز سے لازماً چیک کریں۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

جعلی بھرتیوں میں پیسے اور دستاویزات دونوں کا نقصان ہوتا ہے،اصل بھرتی کا عمل سختی سے وزارت کی نگرانی میں کیا جاتا ہے، کوئی شارٹ کٹ نہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

این سی سی آئی اے میری الیکٹرانک ڈیوائسز، موبائل، کریڈٹ کارڈز، رقم واپس دے، ڈکی بھائی

ضلع کچہری لاہور میں ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، الیکٹرانک ڈیوائسز اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر این سی سی آئی اے کو مزید 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے ڈکی بھائی کی سپرداری کی درخواست پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی

پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ اس کیس کا پہلا تفتیشی افسر جیل میں بند ہے، اس تفتیشی افسر سے تمام معلومات لینی ہے۔

وکیل ڈکی بھائی نے کہا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے جو الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں، میرے 4 کریڈٹ کارڈ اور رقم ہمیں حوالے کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کا گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد بڑا اعلان

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کیس پر سماعت کی، ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمر خالد کی اپنی بہن کی شادی میں شرکت کیلئے عبوری ضمانت منظور
  • سعودی عرب میں جعلی ملازمتوں کی پیشکش، حکومت کا عوام کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
  • بھارتی درآمدی اشیا پر مزید ٹیرف عاید کریں گے، ٹرمپ کامودی کو انتباہ
  • این سی سی آئی اے میری الیکٹرانک ڈیوائسز، موبائل، کریڈٹ کارڈز، رقم واپس دے، ڈکی بھائی
  • این سی سی آئی اے میری الیکٹرانک ڈیوائسز، موبائل، کریڈٹ کارڈز، رقم واپس دے، ڈکی بھائی
  • سعودی عرب کا حرمین شریفین میں فوٹوگرافی پر مکمل پابندی کا اعلان
  • ایس ای سی پی کا انتباہ , جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے ہوشیار رہیں
  • پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان کے میسجز موصول ہونے کا انکشاف
  •  رواں برس جرائم میں کمی کے پولیس کے دعوے دھرے رہ گئے