کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ای چالان نظام باقاعدہ نافذ کردیا گیا، یعنی اب ٹریفک کی خلاف ورزیاں جدید کیمروں سے خود کار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔   فیس لیس چالان کے پہلے  روز صرف 6 گھنٹوں کے   دوران 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے، مجموعی طور پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان ہوئے۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ افتتاح کے بعد سسٹم میں تکنیکی بہتری کا عمل جاری تھا، جس کے باوجود صرف 6 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق اوور اسپیڈنگ پر 419، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1 ہزار 535، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 507، ریڈ لائن کراس کرنے پر 166، جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان کیے گئے۔اس کے علاوہ کالے شیشوں والی گاڑیوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون استعمال کرنے پر 32، اور غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ای چالان سسٹم کے ذریعے شہریوں کو جدید ٹریفک نظم و ضبط سے روشناس کرایا جا رہا ہے اور آئندہ دنوں میں اس نظام میں مزید بہتری لائی جائے گی

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد، اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی حیدراباد طارق رزاق دھاریجو نے کہاکہ ای ٹکٹنگ ٹریفک قوانین اور ٹریکس سسٹم کے حوالے سے آگاہی پروگرام شروع کررہے ہیں ای ٹکٹنگ قانون پورے سندھ کے لیے ہے جس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے آگاہی اور قانون کے ضابطہ میں لاناہے وہ پولیس سہولت سینٹر آٹو بھان روڑ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر کمشنر فیاض حسین عباسی، ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کے علاوہ پولیس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ طارق رزاق دھاریجو نے کہاکہ قانون پر عمل درآمد
کے بعد ٹریفک پولیس کا کام صرف ٹریفک جام کو بحال کرانا، پارکنگ ایریا کو دیکھنا اور ایمرجنسی میں شہریوں کی مدد کرنا ہوگا حیدرآباد میں ای ٹکٹنگ کا عمل آٹو بھان روڑ ہالہ ناکہ شہباز چوک گدو چوک قاسم چوک سے کیا جائیگا اور پھر انٹر سٹی میں بھی اس پر عملدرآمد کرایا جائیگا تمام نظام کیمرے سے کنٹرول ہوگا اور گاڑیوں پر جرمانے کے چالان کااجراءکراچی سے براہ راست قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے ایڈریس پر بھیجا جائیگا پہلا چالان معاف ہوگا جرمانے کی رقم 14 روز میں ادا کرنے کی صورت میںجرمانہ نصف اور 21 روز گزرنے پر جرمانہ کی رقم ڈبل وصول کی جائیگی ۔ڈی آئی جی نے کہاکہ حیدرآباد کے تمامبس اڈوں کو بہت جلد ختم کردیا جائیگا طارق دھاریجو نے کہاکہ حیدرآباد کے لیے تین نئے سگنلز شہباز چوک، گدو چوک اور قاسم چوک پر سگنلز لگانے کا کام بہت جلد مکمل کرلیا جائیگا ای ٹکٹنگ قانون کے تحت حیدرآباد، ٹھٹھ ،ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الٰہیار پر بھی کام جاری ہے ابتدائی طور پر یہ قانون حیدرآباد میرپور خاص روڈ پر لاگو کیا گیا ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ۔

راصب خان اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شہری کے نام 23 لاکھ سے زائد کے ٹریفک چلان جاری
  • لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ
  • کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی
  • سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی کے بعد ایک اور شہر میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں بے قابو واٹر ٹینکر سے کچل کر دوبہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق
  • پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس پیش، خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی فہرست سامنے آگئی