جنگی صورت حال: ایران میں موجود پاکستانیوں کے لیے نئی ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی کشیدگی کے تناظر میں ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم سفارتی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے پاکستانی شہری اپنے موبائل یا لینڈ لائن نمبرز پر بیلنس اور کال پیکجز ہر وقت فعال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا دوٹوک اعلان
سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں موجود پاکستانیوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے اور رابطے کے متبادل ذرائع ہمراہ رکھنے کی تلقین کی ہے۔
انہوں نے واضح کیاکہ ایران سے نکلنے والے پاکستانی اپنے پاسپورٹس پر ’خروج کی مہر‘ لگوانا یقینی بنائیں تاکہ آئندہ کسی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو پاکستانی شہری ایران سے سرحد کے راستے نکلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ بارڈر بند ہونے کے اوقات سے پہلے متعلقہ کراسنگ پوائنٹس پر پہنچ جائیں، کیونکہ سرحد بند ہونے کے بعد بارڈر حکام سے رابطہ ممکن نہیں رہتا۔ انہوں نے تیسرے ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ وہ مطلوبہ ویزا لازمی اپنے ہمراہ رکھیں۔
مدثر ٹیپو کے مطابق ایران میں حالیہ دنوں میں سڑکوں پر شدید ٹریفک جام کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے سفر میں طویل وقت درکار ہو رہا ہے، اس لیے تمام پاکستانی شہری اپنے موبائل فون مکمل چارج رکھیں۔ خواتین، بچے اور بزرگ شہری خاص طور پر سفر کے دوران خصوصی احتیاط برتیں۔
یہ بھی پڑھیں ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب، اسرائیلی پریشان
سفیر نے زور دیا کہ تمام پاکستانی سفارت خانہ تہران، قونصل خانہ مشہد اور زاہدان کے ہنگامی رابطہ نمبرز اپنے پاس محفوظ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی یا مشکل صورتحال میں فوری طور پر قریبی سفارتی مشن سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران اسرائیل کشیدگی پاکستان سفارتخانہ پاکستانیوں کے لیے نئی ہدایات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران اسرائیل کشیدگی پاکستان سفارتخانہ وی نیوز پاکستانی شہری ایران میں کے لیے
پڑھیں:
پھپھو کی حسرت ہی رہ گئی، بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کے احتجاج کی ناکامی واضح ہو چکی ہے، جو آغاز سے پہلے ہی ایک فلاپ شو بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت، پارٹی کارکنان اور خود ان کے قریبی رشتہ دار بھی اس احتجاج سے لاتعلق ہیں۔ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے۔ سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟ علیمہ باجی پہلے ہی اس احتجاج کی ناکامی کی پیش گوئی کر چکی ہیں اور پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پی کے کے بلدیاتی اداروں میں 354 ارب روپے کی کرپشن ایک کھلی چارج شیٹ ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والے فنڈز کی بندربانٹ جاری ہے۔9 مئی کے واقعات کو سیاہ باب کہ ان واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے ان کا دفاع کرنا شرمناک ہے۔ "شہداء کے مجسمے جلانے والے آج پوری قوم کے لیے قابلِ نفرت بن چکے ہیں۔