بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسّی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ٹرمپ

گروسّی نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں واضح کی کہ ہم نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہمارے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی منظم اور جاری کوشش میں ہے۔

اگرچہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں نے ایک کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے انہیں بم بنانے میں چند ہفتوں کا وقت درکار ہے، لیکن گروسّی نے اس کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ۔

امریکی محکمہ خارجہ کی وضاحت

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ایک مرتبہ پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دیے جائیں گے۔

 ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا صدر ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی اے ای اے امریکی محکمہ خارجہ سی این این گروسّی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی اے ای اے امریکی محکمہ خارجہ سی این این ایران جوہری ہتھیار کہ ایران

پڑھیں:

سابق روسی صدر کا بیان، امریکی صدر ٹرمپ کا 2 جوہری آبدوزیں’مخصوصی علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم

سابق روسی صدر اور روسی سلامتی کونسل کے چیئرمین دمتری میدویدیف کے بیانات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 امریکی جوہری آبدوزیں ’ممکنہ فوجی خطرات‘ کے پیش نظر مخصوص علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ دمتری میدویدیف نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکا کو روس کی ’خودکار جوہری حملے‘ کی صلاحیت سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ ’دی واکنگ ڈیڈ‘ سیریز دیکھیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، اس بیان کو ٹرمپ نے امریکا کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے ‘یوکرین کے بارے میں بکواس کر رہا ہے‘، ٹرمپ روسی صدر پر برہم، مزید ہتھیار بھیجنے کا اعلان

ٹرمپ نے جمعے کے روز ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا:

’میں نے 2 جوہری آبدوزیں مناسب علاقوں میں روانہ کرنے کا حکم دے دیا ہے، صرف اس لیے کہ اگر یہ بیانات صرف باتیں نہ نکلیں بلکہ کچھ اور ہوں۔ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور بعض اوقات نادانستہ نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ امید ہے کہ اس بار ایسا نہیں ہوگا۔‘

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کے سابق صدر کی جانب سے ایک دھمکی دی گئی ہے، اور ہم اپنے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ ہمیں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

تاہم، ٹرمپ انتظامیہ یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ آبدوزیں کہاں تعینات کی جا رہی ہیں اور ان کی صلاحیتیں کیا ہیں۔ ایک وائٹ ہاؤس اہلکار نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ صدر ’اس معاملے میں اسٹریٹیجک ابہام’ کی پالیسی اپنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق روسی صدر میدویدیف نے اس ہفتے کے اوائل میں ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کو 50 دن سے کم کرکے 10 دن کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ’پاگل‘ قرار دے دیا

میدویدیف نے کہا کہ ٹرمپ روس کے ساتھ الٹی میٹم کا کھیل کھیل رہے ہیں: 50 دن یا 10۔ اُنہیں 2 باتیں یاد رکھنی چاہئیں: روس نہ تو اسرائیل ہے اور نہ ہی ایران۔ ہر نیا الٹی میٹم جنگ کی طرف ایک قدم ہوتا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہا وہ سلیپی جو (بائیڈن) کے راستے پر نہ چلیں۔!

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ روسی صدر پیوٹن پر یوکرین میں جنگ بندی میں تاخیر کا الزام لگا چکے ہیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ صدارت سنبھالنے کے بعد 24 گھنٹوں میں جنگ ختم کر سکتے ہیں۔

ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعے کے روز کہا کہ وہ یوکرین میں ’پائیدار اور مستحکم امن‘ چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے ٹرمپ کے الٹی میٹم کا کوئی جواب نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابق روسی صدر دمتری میدویدیف

متعلقہ مضامین

  • آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس نے واضح کردیا
  • ایران کی پُرامن جوہری افزودگی بھی قابل قبول نہیں، برطانوی وزیر خارجہ
  • حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا
  • غزہ میں دشمن کا آخری ہتھیار بھوک
  • روس کے قریب 2 جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم
  • سابق روسی صدر کا بیان، امریکی صدر ٹرمپ کا 2 جوہری آبدوزیں’مخصوصی علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم
  • ٹرمپ کا جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم
  • ٹرمپ کا سابق روسی صدر کے بیان پر جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم
  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کی روس کیجانب سے شدید مذمت
  • ہم اب بھی یورینیم افزودہ کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں، سید عباس عراقچی