علاقائی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستانی خواہش قابل تعریف ہے، ٹیمی بروس
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی خصوصاً داعش کیخلاف دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے ایران سے مذاکرات میں ثالثی کا تعمیری کردار ادا کرنے اور علاقائی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی خواہش کی تعریف کی۔ مارکو روبیو نے دوطرفہ تجارت باہمی مفاد میں بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کمیاب معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی خصوصاً داعش کیخلاف دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے میچز برقرار رکھنے کی درخواست قبول کر لی
کراچی:ون ڈے میچز کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی درخواست قبول کر لی۔
شیڈول کا اعلان ہونے اور ٹکٹس کی فروخت کے باوجود پی سی بی سیریز کی تصدیق کرنے سے گریزاں رہا، اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔
بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، البتہ ویسٹ انڈیز نہ مانا، ایک موقع پر سیریز ہی محدود ہوتی محسوس ہو رہی تھی لیکن پاکستان نے موقف نرم کر لیا۔
یہ پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز تین ٹی 20 میچز تک محدود رہنے کا خدشہ
ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں رسائی کے لیے انھیں زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، اس لیے شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں ہے، اب سیریز سابقہ شیڈول کے تحت ہی کھیلی جائے گی، تین ٹی ٹوئنٹی کے بعد اتنے ہی ون ڈے میچز ہوں گے۔