الخدمت اور شان فوڈز کے تعاون سے پانی کے بڑے منصوبے مکمل
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن نے شان فوڈزکے تعاون سے عمرکوٹ کی تحصیل کنری کے پسماندہ دیہات میں صاف پانی کی فراہمی کے 9 بڑے منصوبے مکمل کرلیے ہیں۔ان مشترکہ منصوبوں کے تحت 9 جدید سولر سبمرسبل پمپ نصب کیے گئے ہیں اوران کے ساتھ 4 واش رومز پرمشتمل 9پروجیکٹ بھی تیار کیے گئے ہیں۔پانی کے یہ پمپ سولر سسٹم کے ذریعے چل رہے ہیں جس سے روزانہ سیکڑوں خاندانوں کو صاف پانی میسرآرہاہے۔موسم گرما میں اندرون سندھ کا درجہ حرارت شدید حد تک بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی کے ذخائر ناپید ہوتے جارہے ہیں،الخدمت کایہ قدم مقامی افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹرالخدمت واش پروگرام سیدمحمدیونس نے ذمے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کاکہناتھاکہ اندرون سندھ پانی کی شدیدقلت کے ساتھ واش کی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں، یہ منصوبے صرف پانی کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد مقامی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود، صحت اور معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہے۔ صاف پانی کی دستیابی نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے بلکہ خواتین اور بچوں کو روزانہ کئی کلومیٹر دور سے پانی لانے کی مشقت سے بھی نجات ملی ہے۔ان کامزیدکہناتھاکہ ہم انسانیت کی خدمت کو اپنی سماجی ذمے داری سمجھتے ہیں، ہم شان فوڈز کے شکر گزارہیں جنہوں نے ان منصوبوں کو مکمل کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔ مقامی لوگوں نے ان منصوبے کو سراہتے ہوئے اسے اپنی زندگیوں میں بہتری کی ایک بڑی امید قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
سونے کے نرخ میں اضافہ
کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 323ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔
مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 3لاکھ 55ہزار روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے بڑھ کر 3لاکھ 4ہزار 355روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 963روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 397روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔