بلیاں پانی سے اتنی ’نفرت‘ کیوں کرتی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
بلیوں کے پانی سے "نفرت" کرنے کی کئی وجوہات ہیں، جو زیادہ تر ان کی فطری جبلت اور جسمانی خصوصیات سے جڑی ہیں۔
دراصل گھریلو بلیوں کے آباؤ اجداد خشک صحرائی علاقوں (مثلاً مشرقِ وسطیٰ) سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پانی کم تھا۔ ان کے لیے تیرنا یا گیلا ہونا ضروری نہیں تھا، اسی لیے وہ فطری طور پر پانی سے دور رہنے کی عادی ہو گئیں۔
مزید برآں بلیوں کے بال نرم اور گھنے ہوتے ہیں جو گیلا ہونے پر بھاری ہو جاتے ہیں اور جلد خشک نہیں ہوتی۔ یہ امر بھی بلیوں کو ناپسند ہوتا ہے۔
بلیاں عموماً اپنے ماحول پر قابو رکھنا پسند کرتی ہیں۔ پانی میں پھسلنے یا تیرنے کا احساس ان کے لیے غیر متوقع اور خوفناک لگتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں بلیاں گندگی پسند کرتی ہیں۔ بلیاں بہت صاف ستھری مخلوق ہیں اور روزانہ اپنا جسم چاٹ کر صاف کرتی ہیں۔
پانی ان کی قدرتی خوشبو کو بدل سکتا ہے اور صفائی کے عمل کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر بلی کے ماضی میں پانی کے ساتھ برا تجربہ رہا ہو (مثلاً نہلانے میں زبردستی یا ٹھنڈا پانی) تو وہ اور بھی محتاط یا خوفزدہ ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرتی ہیں
پڑھیں:
میرا ضمیر مجھے پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا؟ اسد الدین اویسی
بھارت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ اُن کا ضمیر انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔
اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر جاری بحث کے دوران حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے اپنے خطاب کےدوران حکومت سے سوالات کرتے ہوئےکہا کہ جب بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات اٹھائے ہیں تو پھر ایشیا کپ میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ کھیلنے کی اجازت کیسے دی جا رہی ہے؟ آپ کس منہ سے پاکستان سے کرکٹ کھیلیں گے؟
انہوں نےکہا بھارت کی پاکستان سے تجارت بند ہے، وہاں کے جہاز بھارت نہیں آ سکتے، آبی راستے سے بھی جہازوں پر پابندی ہے مگر کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا جب ہم پانی نہیں دے رہے، ہم پاکستان کا 80 فیصد پانی یہ کہہ کر روک رہے ہیں کہ پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے تو آپ کرکٹ میچ کیسے کھیلیں گے؟
انہوں نےکہاکہ اُن کا ضمیر انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔