مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کے نرخ میں 9.07 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بتایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بھی بتائی جارہی ہے جس کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی ہو رہا ہے۔

صنعتی ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت 272.

16 روپے سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی 283.35 روپے سےکم ہو کر 280.62 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔تاہم مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے اضافے کے ساتھ 181.33 روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے اضافے کے ساتھ 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09روپے فی لٹر ہو جائے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک: ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور پاسپورٹ پروڈکشن پراسس کا جائزہ لیا۔

 ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ہائی کمشنر کو پاسپورٹ پروڈکشن میں جدید سہولتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

 انہیں جدید پاسپورٹ لیمی نیشن، سیکیورٹی فیچرز اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فراہم کی جانے والی آسان آن لائن سروسز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے، جو محکمہ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

 بنگلادیشی ہائی کمشنر نے جدید پروڈکشن سہولتوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محکمہ جاتی اصلاحات کو سراہا اور پاسپورٹ پروڈکشن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی

 ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کرنا یقینی طور پر ایک بڑا کارنامہ ہے جو پاکستان کے جدید نظام کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
  • ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیر ضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا