سرپرست اعلٰی پاکستان بزنس فورم یورپ محمد ابراہیم ڈار نے سابق نگران وفاقی وزیر میاں مصباح الرحمن کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء ) کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کا کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، اوورسیز پاکستانی بزنسمین دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق نگران وزیر و سابق صدر لاہور چیمبر میاں مصباح الرحمن نے پیرس میں پاکستان بزنس فورم یورپ کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار کے آفس اور وئر ہاؤس کے دورہ کے موقع پر کیا۔
میاں مصباح الرحمن کا استقبال ابراہیم ڈار، اور جنرل سیکریٹری یاسر خان نے کیا، میاں مصباح نے مزید کہا کہ میں خود لاہور چیمبر کا صدر اور جم خانہ لاہور کا چیئرمین رہ چکا ہوں اور کسی بھی ملک کی معیشت میں بزنس مینوں کے اہم رول کو بخوبی سمجھتا ہوں ، آپ لوگوں نے بزنس مینوں کے لئے جو یہ پلیٹ فارم بنایا ہے یہ آپ کی کمیونٹی کے لئے بہت سودمند ثابت ہوگا اور میں پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کو پاکستان میں ہر ممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کرواتا ہوں، میاں مصباح نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنی محنت اور جدوجہد سے آج دنیا بھر میں کامیابی سے اپنے کاروبار چلارہے ہیں اور زرمبادلہ پاکستان بھیج کر پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ، ابراہیم ڈار جیسے کامیاب پاکستانی بزنس مینوں سے مل کر دلی خوشی ہوتی ہے، بزنس فورم یورپ کے سرپرست اعلی ابراہیم ڈار اور جنرل سیکریٹری فرانس یاسر خان نے پاکستان بزنس فورم کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے میاں مصباح کو آگاہ کیا- اور بزنس فورم کے مستقبل قریب میں ہونے والے کنونشن اور ایکسپو 2026 کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ، میاں مصباح نے شاندار دعوت پر محمد ابراہیم ڈار کا شکریہ ادا کیا- میاں مصباح نے دورہ فرانس کے دوران سنوفی میڈیسن کمپنی کا دورہ بھی کیا،یاد رہے کہ میاں مصباح الرحمن نگران وفاقی وزیر برائے ٹریڈ کامرس اور انڈسٹری کے علاوہ لاہورچیمبر آف کامرس کے صدر اور لاہور جمخانہ کے کئی سال تک صدر منتخب ہوتے رہے۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں چئیرمین سوئی گیس کے عہدے پر بھی براجمان رہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان بزنس فورم میاں مصباح الرحمن میاں مصباح نے ابراہیم ڈار
پڑھیں:
معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاکہ معاہدہ طے پاگیا امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشت گرد کارروائیاں بند ہوں گی، جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیا جائے گا، آنے والے دنوں میں امن قائم ہوگا، پوری دنیا کو پتہ ہے کہ پاکستان پر حملے ہو رہے تھے، پاکستان کیخلاف دہشت گردوں کو سپورٹ کیا جارہا تھا۔
حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے موقف کی تائید اور بیانیہ کی جیت ہے۔