کراچی(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے معاشرے کے مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کے جذبہ کے تحت پاکستان بھر جامع فلاحی کاموں کا آغاز کراچی سے کردیا۔ انوش انک فائونڈیشن کے ذریعے شروع کئے گئے فلاحی پروگرام کے تحت ہفتہ کو کراچی کے پسماندہ علاقوں اورنگی ٹائون میں مسلم کمیونٹی اورپولیس لائنز سولجر بازار میں مسیحی برادری میں راشن کے 200تھیلے تقسیم کئے گئے۔راشن کے تھیلے آٹا، چاول، دالیں ، آئل، چائے کی پتی اور چینی جیسی ضرورت کی بنیادی اشیاء پر مشتمل تھے جو ایک ماہ کیلئے ایک گھر کی ضروریات باآسانی پوری کرنے کیلئے کافی ہے۔ انوش فائونڈیشن کی ٹیم اور مقامی رضاکاروں نے مل کر راشن کے تھیلے تقسیم کئے ۔یہ پروگرام مختلف قومیتوں، زبانوں اور مذاہب کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔ انوش فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انوش احمد نے کہا کہ یہ صرف خوراک کی تقسیم نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی ہے جنہیں اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ ایمان ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلاحی اقدام ان بے شمار طریقوں میں سے ایک ہے جن کے ذریعے ہم پاکستان کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نہ صرف انسانیت کی خدمت کا عملی مظہر ہے بلکہ اپنے والد سے محبت اور ان کی خدمات کو زندہ رکھنے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خوبصورت ذریعہ بھی ہے ۔یہ پروگرام فائونڈیشن کی ضرورت مند اور مستحق افراد کی بلا تفریق مدد کرنے کی حکمت عملی کا عکاس ہے اور مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کے پیغام کو فروغ دیتا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ڈاکٹر انوش احمد نے پاکستان میں فلاحی پروگرام کا آغاز کیا ہو ۔ وہ عرصہ دراز سے تعلیم، ہیلتھ کیئر اور غربت کے خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں خاموشی کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے آرہے ہیں۔ یہ پروگرام ڈاکٹر انوش احمد کے لیے اس لیے بھی نہایت ذاتی اور خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ان کے والد کی سخاوت، انکساری اور انسانیت کی خدمت کی میراث سے گہرا تعلق رکھتا ہے ۔ انوش اِنک فانڈیشن کا کام یگانگت اور ہمدردی کا خوشگوار پیغام دیتا ہے۔ فائو نڈیشن کے موثر اقدامات کی بدولت پاکستان اور امریکہ میں ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت آئی ہے۔

Post Views: 9.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈاکٹر انوش احمد یہ پروگرام

پڑھیں:

مولانا ثناء اللہ جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی حاجی بشیر احمد کے بھائی ڈاکٹر عبدالرشید کے انتقال پرتعزیت کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-02-27

 

متعلقہ مضامین

  • 74 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان
  • چیئر مین پی سی بی کی وسیع مشاورت:پاکستانی ٹیم کو آج میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
  • پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے
  • حالیہ بارشوں کے متاثرین سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم
  • غزہ سٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کا آغاز، 91 فلسطینی شہید، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • پاکستانی تارکین وطن کے بچوں کے لیے مفت پیشہ ورانہ تربیتی کورسز، رجسٹریشن کیسے کروائی جائے؟
  • مولانا ثناء اللہ جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی حاجی بشیر احمد کے بھائی ڈاکٹر عبدالرشید کے انتقال پرتعزیت کررہے ہیں
  • جماعتِ اسلامی کی ٹیم اختیار سے بڑھ کر کام کررہی ہے‘فرحان بیگ
  • گجرات: چودھری پرویزالٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں راشن تقسیم
  • قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ