2025-09-18@00:14:26 GMT
تلاش کی گنتی: 932

«میں پاک فوج کے تعاون سے»:

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں افواج پاکستان نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطلاعات تھیں کہ بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے دہشتگرد خضدار کے علاقے میں موجود ہیں۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک شدہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور...
    تفصیلات کے مطابق چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے فلاحی ادارے کے تعاون سے انسانی ہمدردی کے تحت سیکڑوں مستحق، ضروت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی اے ایف کے تعاون سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی، ہٹیاں بالا، چناری، بنی حافظ میں حالیہ بارشوں کے متاثرین، یتیم، بیوہ، معذوروں سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم کیا گیا، متاثرین کا مسلح افواج پاکستان، حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف کے تعاون کا شکریہ، زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک فوج خدمت خلق کے لیے بھی کوشاں،...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں تمام اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عوامی خدمت اور بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم معیشت میں استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں،وفاقی وزیر کا وژن ہنر مند افراد کو دنیا کی اعلیٰ ترین پبلک و پرائیویٹ فرمز سے منسلک کروا کر ریمیٹنسز میں اضافے اور معیشت...
    اسلام آباد: فورٹی نیٹ، جو نیٹ ورکنگ اور سیکیورٹی کے انضمام میں عالمی رہنما ہے، نے پاکستان میں اپنے تیسرے فورٹی نیٹ سیکیورٹی ڈے (16 ستمبر 2025) کے موقع پر اپنا خودمختار SASE (سیکیور ایکسس سروس ایج) حل پیش کیا۔ SASE حل کے ذریعے، فورٹی نیٹ نے یہ دکھایا کہ ادارے کس طرح ڈیٹا رہائش، پرائیویسی اور آپریشنل تقاضوں کو پورا کر سکتے ہیں، بغیر سیکیورٹی، صارف کے تجربے یا اسکیل ایبلٹی پر سمجھوتہ کیے۔ مزید یہ کہ فورٹی نیٹ کا خودمختار SASE حل کاروباروں کو محفوظ طریقے سے صارفین، ایپلیکیشنز اور ڈیٹا کو جوڑنے اور ان کی حفاظت کرنے کے قابل بناتا ہے، چاہے وہ کہیں بھی موجود ہوں۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ڈیٹا مخصوص جغرافیائی...
    اپنے بیان میں سربراہ ایم پی پی نے کہا کہ ہم ملک میں نئی سوچ کے ساتھ نا امیدی اور ملک کو عظیم مملکت بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو ہماری جدوجہد کا حصہ ہے کل پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہوگا، ہم افواج پاکستان اور عوام کے درمیان پل ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، بھارت فتنہ بازی سے باز آجائے ہماری فورسز روزانہ فتنہ الخوارج ہندوستان کا قلع قمع کر رہی...
    گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ سیمینار پاکستان میں کوہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے  کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی جاری کارروائیاں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ محض قومی فریضہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری بھی ہے جس کا ہدف عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ جو اقدامات پاکستان نے خطے میں عدم استحکام کے خاتمے اور تحفظِ عامہ کے لیے اٹھائے، وہ نہ صرف ملک کے مفاد میں تھے بلکہ دنیا کو درپیش بڑے خطرات کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔مقررین کو مخاطب کر کے...
    اسلام آباد: گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔  اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز،  اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت، مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔...
    سن 1965 کی جنگ کے 16ویں روز ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور بھاری آلات کے نقصانات کے علاوہ بھارتی فوج کے جانی نقصان کی تعداد 6889 تک جا پہنچی۔ سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاکستان کی مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ نے دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 36 بھارتی ٹینک تباہ کر دیے۔ پاک فوج نے واہگہ، اٹاری اور کھیم کرن میں بھارتی حملے کو ناکام بنایا اور اسے 12 میل بھارتی حدود میں دھکیلتے ہوئے 6 میل تک کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچاتے ہوئے راجوڑی سیکٹر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ https://cdn.jwplayer.com/players/WQsJqc7T-jBGrqoj9.html پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے...
    پاکستان بھر میں سروائیکل کینسر کے خلاف پہلی قومی ایچ پی وی (ہیومن پیپیلوما وائرس) ویکسین مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ مہم 15 سے 27 ستمبر تک پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں چلائی جائے گی، جس کا مقصد 9 سے 14 سال کی لڑکیوں کو اس موذی مرض سے بچانا ہے۔ اس مہم کے تحت قریباً 13 ملین لڑکیوں کو مفت ویکسین دی جائے گی، جو سروائیکل کینسر کے 90 فیصد کیسز کو روکنے میں مؤثر ہے۔ واضح رہے کہ سروائیکل کینسر پاکستانی خواتین کو ہونے والا تیسرا بڑا کینسر ہے جبکہ 15 سے 44 برس کی خواتین میں تیزی سے ہونے والا یہ سرطان دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زہیمِن سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبا سے بھی ملاقات کی اور پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کے خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔ خطاب کے دوران...
    پاکستان سے بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے افراد کی تعداد میں مسلسل کمی ملکی معیشت کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ 2024 میں 7 لاکھ 27 ہزار افراد روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک گئے، جو 2023 کے 8 لاکھ 62 ہزار کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کمی سے ترسیلات زر جو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، پر براہِ راست اثر پڑ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی برین ڈرین میں کمی کا سبب بن سکتی ہے؟ پاکستان سے ورک فورس بیرون ممالک جانے میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟ اور اس کے کیا نتائج ہوں...
    DOHA: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں تجویز دی ہے کہ اسرائیل کے عزائم کی نگرانی اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب-اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کی وزرائے خارجہ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہاں جمع ہیں تاکہ ایک اور غیر قانونی اسرائیلی حملے پر غور کر سکیں جو ایک برادر اور خودمختار ریاست پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض اس حقیقت سے کہ ہمیں بار بار ایسے اجلاس بلانے پڑ رہے ہیں، یہ...
    ریاستہائے متحدہ امریکا نے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امدادی سامان کی کھیپ پاکستان پہنچا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان کیساتھ پہلی امریکی پرواز پاکستان پہنچ گئی امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کو خوراک، پناہ گاہ اور زندگی بچانے والی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی فوج نے پاکستانی فوج کو سی 17 اور سی-130 جہازوں کے ذریعے ضروری سامان پہنچایا جو نور خان ایئر بیس پر اتارا گیا۔ سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب...
    پاک فوج کے آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی کا تہلکہ خیز اعترافی بیان سامنے آگیا، گل بہادر گروپ کے دہشت گرد عبدالصمد نے فتنۃ الخوارج کے بارے میں ہوش ربا انکشافات کیے۔ خارجی عبدالصمد نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے تقریباً ساڑھے چار سال افغانستان میں گزارے اور وہاں میں نے کلاشنکوف چلانے کی ٹریننگ حاصل کی اور اس کے بعد منظر ہیل پہنچا جہاں گل بہادر گروپ کے کمانڈر صادق سے ملا اور تین ماہ گزارے۔‘‘ ہتھیار ڈالنے والے خارجی نے انکشاف کیا کہ بعد ازاں...
    عراقی ایئرفورس کے کمانڈر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، مشترکہ مشقیں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عراقی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل غالب محمد رادی کی ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے عراقی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل غالب محمد رادی نے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔پاکستان اورعراق کے درمیان تعاون کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی تربیت، استعدادکار اور ایوی ایشن صنعت میں ترقی پر زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف نے پاک...
    بھارتی فوج کو ابتدائی حملوں میں شکست دینے کے بعد پاک افواج کے حوصلے اور عزم مزید بلند ہوگئے جس کی بدولت وہ منظم ہوتے ہوئے ڈٹ کر جوابی کارروائیوں اور حملے کے لیے تیار ہوگئے۔ پاکستانی افواج کے یکے بعد دیگرے کامیاب حملوں سے بھارتی افواج کے سینیئر افسران کے قدم ڈگمگا گئے۔ بھارتی سینیئر افسران پست حوصلوں کے ساتھ اس کشمش میں مبتلا ہوگئے کہ محض کشمیر کو جواز بنا کر اتنی بڑی جنگ کا مقصد کیا ہے۔ بھارتی فوج کے nd Independent, 4th Mountain Division2 آرمڈ بریگیڈ گروپ اور ایک اضافی ٹینک رجمنٹ نے کھیم کرن کے علاقے سے پاکستان کے شہر قصور پر حملہ کیا، اس حملے کا پاکستانی افواج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے...
    وفاقی کابینہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہدا اور افواجِ پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز مواد اور بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے سدباب کے لیے سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے افواجِ پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو سرحدوں کی حفاظت اور ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، جبکہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور انداز میں یاد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: فوج مخالف پیغام شیئر کرنے پر نادرا کی خاتون افسر گرفتار کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایسے عناصر کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی اور ان کی تضحیک آمیز مہم کا...
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی فون کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ سرگرمیاں نگرانی کے عمل سے گزرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عام افراد، صحافیوں اور سیاسی شخصیات سمیت متعدد افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ادارے بیک وقت40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ’’ڈبلیو ایم ایس ٹو‘‘ نامی ایک انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد انٹرنیٹ سیشنز کو بلاک یا مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نظام ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایک فون کالز اور میسجز تک رسائی دیتا ہے ، جبکہ دوسرا ویب سائٹس اور...
    بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے ایک اور ذاتی واقعے کو ’دہشتگردی‘ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے 7 ستمبر کو جموں کے تحصیل سچیت گڑھ (آر ایس پورہ) سے ایک نوجوان سراج خان کو گرفتار کیا، جو پنجاب (پاکستان) کا رہائشی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے صرف 30 روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔ بھارتی پولیس نے تفتیش کے دوران خود تصدیق کی کہ سراج خان نے یہ تسلیم کیا کہ وہ محض ایک بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر، اوینیٹ کور سے ملنے کے جنون میں سرحد پار آیا۔ اس واضح اعتراف کے باوجود بھارتی...
    اسلام آباد:  ستمبر 1965 ء میں بھارت کیخلاف جنگ کے 8 ویں روز پاکستان آرمی کے کیپٹن نذیر احمد، میجر محمد فاضل، لیفٹیننٹ محمد نعیم اختر اور میجر انوار الحق  نے دشمن کیخلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن نذیر احمد کا تعلق میڈیم آرٹلری رجمنٹ سے تھا جو کھیم کرن سیکٹر قصور میں تعینات تھی اور اس کی قیادت بریگیڈئر اے آر شمسی کر رہے تھے۔ کیپٹن نذیر احمد فرنٹ لائن پر بطور فارورڈ آبزرویشن آفیسر (FOO)اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، جب دشمن کی جانب سے  آنے والی گولی ان کی دائیں آنکھ میں لگی جس سے وہ 8 ستمبر 1965ء کو شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ میجر محمد فاضل کا...
    اسلام آباد: 7 اور 8 ستمبر 1965 کی درمیانہ شب پاک بحریہ نے آپریشن سومناتھ میں بھارتی نیول بیس ’دوارکا‘ پر حملہ کردیا۔ آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے سات جنگی جہازوں نے حصہ لیا، حصہ لینے والوں میں پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان شامل تھے، صرف چار منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیر بن گئی۔ پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہوگیا، پاک بحریہ کے نڈر اور اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کردیا۔ صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ”میسور” اور ”تلوار” نے مدد...
    یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتھی کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور مشترکہ تربیتی اقدامات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ پاک فضائیہ نے جدید، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ فضائیہ بنانے کے ویژن پر بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران سائبر، سپیس،...
    سوئس سیاح پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں کے لیے محفوظ مقام قرار دیتے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(شبیر حسین)سوئس سیاحتی جوڑے، ڈیوڈ سیبر اور نتاشا ہیلر نے پاکستان کے دلکش مناظر، بھرپور ثقافت اور گرمجوشی سے مہمان نوازی کے لیے اپنے سفر کو اپنی زندگی کے یادگار ترین تجربات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ڈیلی سب نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، جوڑے نے حکومت کی سیاحت نواز پالیسیوں اور موثر ویزا سہولت کی بھی تعریف کی، جو ان کے بقول ملک کو بین الاقوامی سیاحوں کے لیے تیزی سے قابل رسائی بنا رہے ہیں۔سوئٹزرلینڈ سے سائیکل پر سفر شروع کرنے والے ڈیوڈ اور نتاشا نے پورے ایشیا میں اپنی مہم جوئی کے...
    یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے نئی ڈاکیومنٹری جاری کر دی جس میں  جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود، ہلال امتیاز ملٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے میدان میں رہ کر جنگ لڑی  اور نہایت سنگین حالات کا سامنا کیا، دن کے اختتام پر جب دشمن سامنے ہو اور زندگی اور موت کا معاملہ درپیش ہو، تو بس  اللہ کے ساتھ تعلق رہتا ہے۔ ریٹائرڈ ایئر مارشل مسعود اختر ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اپنے جذبات کا  خوبصورتی سے اظہار کیا اور کہا کہ یہی پاک فوج کی دلیری، جرات، حوصلہ اور یقین ہے۔ ڈاکومینٹری میں بحری...
    پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز جھنگ (سب نیوز)پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں دن رات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی...
    پاکستان کا فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پربھرپور آواز بلند کرنے کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی بہادری سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی ساختہ قحط کا شکار ہیں، پاکستان غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد...
    سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی جانب سے بھیجی گئی امدادی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فوجی طیارے پاکستانی فوج کی درخواست پر نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان اتار رہے ہیں تاکہ قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ امداد خیموں، ڈی واٹرنگ پمپس اور بجلی کے جنریٹرز پر مشتمل ہے۔ امدادی سامان آرمی فلڈ ریلیف کیمپوں کے ذریعے براہِ راست متاثرین تک پہنچایا جائے گا تاکہ وہ اس مشکل وقت میں فوری سہولت حاصل کر سکیں۔ نور خان ایئر بیس پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے گفتگو میں پاکستانی عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس دکھ کی...
    خانیوال میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے ٹوٹنے والے پل رانگو بند کی مرمت کر دی گئی۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ساہیوال میں دریائے راوی میں سیلاب سے 49 دیہات متاثر ہوئے جس کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ نے 30 ریلیف کیمپ قائم کیے۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں تلمبہ، میاں چنوں اور عبدالحکیم میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ پاک فوج کی طرف سے اب تک ہزاروں...
    لاہور (نیوز ڈیسک) یومِ شہداء اور دفاع ملک بھر میں آج قومی جذبے اور عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فوجی جوانوں نے پاکستان زندہ باد اور نعرۂ تکبیر بلند کیا جبکہ مساجد میں ملک کی سلامتی، امن اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 6 ستمبر پاکستان کی جرات، بہادری اور عزم کی علامت ہے۔ یہ دن عسکری تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ 1965 میں اسی روز بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام بنایا۔ سترہ...
    یومِ دفاع  پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری  کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیا گیا یہ نغمہ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان نظر آتی ہے۔ نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین  پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ’’اللہ ہو‘‘ کی گونج دشمن کو للکار اور وطن سے محبت کا پیغام ہے۔  نغمے میں پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی  ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جاری نغمے میں...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے خطے میں پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔اومان پاکستان بزنس فورم مسقط میں منعقد ہوا۔اعلیٰ سطح کے حکام، سفارت کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔فورم نے نجی شعبوں میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر زور دیا۔ فوڈ سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ٹیکسٹائل اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں کو تعاون کے کلیدی شعبوں کے طور پر اجاگر کیا گیا۔سیاحت، گاڑیوں کی صنعت کی تعمیر اور کھیلوں کے سامان میں بھی شراکت داری کے مواقع کی نشاندہی کی گئی۔ اشتہار
    ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ معلوماتی گفتگو کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ خصوصی نشست میں آرمی پبلک سکول، کونونٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونونٹ کے طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سوال جواب بھی کیے۔طلبہ نے کہا کہ ایسی معلوماتی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں نوجواں نسل...
    یومِ دفاع کی تقریبات کے سلسلے میں آزاد کشمیر کے کیل اسپورٹس گراؤنڈ میں کیل پریمیئر لیگ 2025 کا باوقار افتتاح ہوگیا۔ ٹرافی کی پروقار رونمائی نے ایونٹ کو قومی رنگ دے دیا، جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے وطن سے محبت کا عملی مظاہرہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنگی جنون سے بے پرواہ، کشمیریوں کا کرکٹ جنون عروج پر ٹورنامنٹ میں آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر سے 12 ٹیمیں شریک ہیں۔ 3 سے 7 ستمبر تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا سنہری موقع فراہم کرے گا اور معیاری کرکٹ کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ فائنل میں فاتح ٹیموں کو ٹرافی، میڈلز اور نقد انعامات سے...
    پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف اسکولز میں تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔ یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف اسکولز (ٹریژر آف نالج سکول سسٹم پشاو، اسلامیہ اسکول اینڈ کالج اور سرحد پبلک اسکول ) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کئیں۔   طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر، نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، طالبہ کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ تقریبات کا...
    پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایکسپریس نویز کے مطابق  پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، تاہم پاک فوج، سول انتظامیہ اور دیگر ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں پیش پیش ہیں۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا جبکہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور ملحقہ دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے ستلج کے قریب مصافاتی علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے 12 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں۔ساہیوال میں متاثرہ 49 دیہاتوں کے لیے 30 ریلیف...
    پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال شدید ہو چکی ہے، خاص طور پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مل کر متاثرہ علاقوں میں بھرپور ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، جب کہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور قریبی دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپس اور ریسکیو آپریشن دریائے ستلج کے کنارے بسنے والے دیہاتوں میں پاک فوج اور انتظامیہ نے 12...
    جھنگ (نیوز ڈیسک) پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کر دیا ہے، جس کے دوران سیکڑوں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کھولڑہ پوائنٹ، ہسووالی، بدھوانہ، جھنگ اور چنیوٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ دن رات متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوان کشتیوں کے ذریعے بزرگوں، خواتین اور بچوں سمیت متعدد خاندانوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں، جبکہ مال مویشی بھی محفوظ مقامات تک پہنچا دیے گئے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے امدادی کیمپس قائم کیے ہیں، جہاں کپڑے، راشن اور ادویات متاثرین کو فراہم کی جا...
    چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
    سن 1965 میں 3 ستمبر کو جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ ایک طرف بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے اور دوسری جانب پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنانے سمیت دشمن کے 15 ٹینکوں اور دیگر اسلحے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ اسپتال میں عیادت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی...
    کوئٹہ: مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں انہوں نے اپنا خون دے کر وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کی قبور پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان شہداء میں لانس نائیک محمد اسماعیل شہید (ضلع بارکھان)، سپاہی وسیم اکرم  شہید (ضلع مستونگ) اور سپاہی محمد اکبر شہید (ضلع موسی خیل) شامل ہیں۔  
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
    سکھ کمیونٹی نے سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے کرتار پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں فوجی جوان آخری لمحے تک عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں سیلاب متاثرین کی مدد پر سکھ برادری کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج سے اظہار تشکر اپنے ایک بیان میں سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ سیلاب میں جس طرح فوری امدادی کام کیے گئے وہ قابلِ تحسین ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود یقین دہانی کرائی تھی کہ جہاں بھی ضرورت پیش آئے گی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر...
    پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی سرکار کے جنگی جنون پر کاری ضرب ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے جنگی جنون کو معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست  مل چکی ہے، جس می ں فتح-1 اور فتح-2 میزائلوں سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کے مذموم جنگی عزائم خاک میں ملا دیے۔ معرکۂ حق میں پاکستان نے بھارت کو متعدد دفاعی تنصیبات پر نشانہ بنا کر بھاری نقصان پہنچایا۔ مودی کے بڑھتے جنگی جنون کے پیشِ نظر پاکستان نے یومِ آزادی پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ دفاعی صلاحیت...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز بدستور جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور ہیڈ خانکی سمیت مختلف علاقوں میں فوجی جوان بھرپور انداز میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فوج کے دستے ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ ریسکیو کیے جانے والوں میں بزرگ، خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر امدادی مراکز میں پہنچایا جا رہا ہے۔ فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں جہاں متاثرین کو ابتدائی طبی امداد، خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیلاب متاثرین...
    پشاور: ریاستی اداروں اور عوامی اشتراک سے کرم کے فسادات میں جلنے والا بگن بازار ایک بار آباد ہوگیا۔ گزشتہ سال 22 نومبر کو مقامی فریقین کے جھگڑے کے دوران بگن بازار کو جلا دیا گیا تھا۔ جنوری 2025 میں مقامی افراد اور فریقین کے مابین امن معاہدہ ہوا جس نے کرم میں دہائیوں پرانی دشمنی ختم کی۔ جنوری میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد بگن بازار کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس طرح، 16 مئی 2025 کو پاک فوج کی انجینئرنگ کور اور ضلعی انتظامیہ نے بگن بازار کی مرمت کا آغاز کیا۔ 102 دکانوں سمیت نیشنل بینک، نادرا آفس، گورنمنٹ ہائی اسکول، مدرسہ، انتظار گاہ اور اسٹریٹ لائٹس کی تعمیر و بحالی مکمل کر...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے ہاتھوں معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی فوجی قیادت میں تقسیم اور اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ جنگی حکمت عملی کی ناکامی کے بعد تینوں بھارتی افواج کے درمیان تھیٹرائزیشن منصوبے کے حوالے سے طاقت کی کشمکش مزید تیز ہو گئی ہے۔ بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے خبردار کیا ہے کہ تھیٹرائزیشن منصوبے کو جلد بازی میں نافذ کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر چیز میں خلل ڈال کر نیا ڈھانچہ کھڑا کرنا درست نہیں ہوگا۔ بھارت کو کسی دوسرے ملک کے ماڈل سے متاثر ہو کر یہ قدم نہیں اٹھانا چاہیے، ہر ملک کی...
    پاکستان کے ہاتھوں معرکہ حق میں شکست کے بعد  بھارتی فوجی قیادت میں اختلافات اور تقسیم کھل کر سامنے آ گئی۔ بھارت کی جنگی حکمت عملی پر پاکستان سے شکست کے بعد اندرونی اختلافات  شدید تر ہوتے جا رہے ہیں اور تھیٹرائزیشن کے نام پر تینوں بھارتی افواج کے درمیان طاقت کی کشمکش تیز ہو گئی    ہے۔ بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ  نے تھیٹرائزیشن منصوبے کو جلد بازی میں  نافذ  کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ بھارتی ایئر چیف کا کہنا ہے کہ  اس وقت ہر چیز میں خلل ڈالتے ہوئے ایک نیا ڈھانچہ بنانا اچھا خیال نہیں ہے۔ بھارتی ایئرچیف کے مطابق بھارت کو تھیٹر ائزیشن کے لیے کسی دوسرے ملک...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیلاب نے سیالکوٹ سمیت پورے ضلع میں تباہی مچائی ہے۔ اس تباہی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن، سول اداروں کی ناکامی اور دریاؤں و نالوں کے قدرتی راستوں پر ہونے والے تجاوزات ہیں۔ سیلابی صورت حال میں سول اداروں کے کرنے کے کام پاک فوج کررہی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ شہر جموں سے نکلنے والے نالوں پر آباد ہے، جب وہاں سے پانی آتا ہے تو شہر زیرِ آب آجاتا ہے۔ تجاوزات نے اس تباہی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ ان کے بقول یہ سب بلدیاتی اداروں کی کمزوری اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ خواجہ...
    اور پاکستانی افواج کے سربراہان نے مشترکہ سرحد پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ تہران پاکستان کے ساتھ مل کر سرحد پار دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مقصد کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کی سرحدوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ میجر جنرل موسوی نے 12 روزہ اسرائیلی...
    پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوامی خدمت اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بالاکوٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1327 سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں 740 مرد، 336 خواتین اور 251 بچوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کا معائنہ معدے، پٹھوں کے درد، خارش، سانس کی بیماریوں اور دیگر امراض کے حوالے سے کیا گیا۔ کیمپ میں ڈاکٹرز سمیت مکمل طبی عملہ موجود تھا تاکہ ہر متاثرہ فرد کو معیاری طبی سہولت مہیا کی جا سکے۔ مزید پڑھیں: زلزلے کے 19 برس بعد بھی بالاکوٹ بحالی سے میلوں پرے پاک...
    پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔وزیر اعظم سے روٹری انٹرنیشنل فانڈیشن کے صدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے روٹری انٹرنیشنل فانڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے، ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں مگر یہ نا ممکن نہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محکمہ صحت،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری، وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ میں مون سون سیزن، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ حالیہ مون سون سیزن میں زیادہ بارشیں ہوئیں، مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے تباہی ہوئی، کل اور پرسوں جو لوگ لاپتہ ہوئے ان کی تلاش جاری ہے، سیلاب کے باعث 670 اموات ہوئیں اور 1000 افراد زخمی ہوئے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو عمل کے دوران سیلاب میں بہہ جانے والوں کی لاشیں مل رہی ہیں، 3 سے...
    اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس، ن لیگ اور پی پی کا مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی پی کے نیئر بخاری نے اے پی سی اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات اور آپ کا موقف ہے۔جب اعلامیہ پڑھا جا رہا تھا تو تینوں رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔آل پارٹیزکانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور...
    سیلاب سے متاثرہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے مینگورہ کے متاثرین میں راشن تقسیم کیا گيا۔مانسہرہ، نیل بان اور بٹگرام کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین میں دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئيں، میڈيکل کیمپ میں 100 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ بونیر سے ابتک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکیںترجمان ریسکیو بونیر کا کہنا ہے کہ تحصیل گدیزی قدرنگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال پاچا منتقل کیا گیا۔ متعلقہ سڑکیں بھی کلیئر کر دی گئيں، پاک فوج نے گلگت بلتستان میں...
    آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں راشن کی تقسیم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باوجود بونیر ، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ خواڑ بانڈہ کے علاقے میں راشن پہنچا دیا گیا۔ امدادی سامان میں آٹا ، چاول، دالیں ، ملک پاوڈر، نمک ، چائے کی پتی اور کوکنگ آئل شامل ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز دور دراز علاقوں سے زخمیوں ، عورتوں اور بچوں کو محفوظ مقام تک...
    خیبر پختونخوا : فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اس بار بارش قدرتی آفت کے طور پر آئی۔ کلاؤڈ برسٹ، غیر معمولی طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں میں بہہ کر سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ اس سے کہیں زیادہ زخمی اور درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ بارش سے صوبے میں اربوں روپے مالیت کی عوامی املاک اور سرکاری انفرا اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر کے پی کے سیلاب زادہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے اور خراب موسم کے باوجود پاک فوج کے ہیلی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نظریہ پاکستان کونسل نے پاکستان کے یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں باز یچہ ویلفیئر فاؤنڈیشن، سن شائن گھرانہ فاؤنڈیشن، پاکستان گرل گائیڈز اور اسلام آباد ٹی نے تعاون کیا۔ تقریب کا آغاز ایوانِ قائد کے صحن میں پرچم کشائی سے ہوا، جو کہ NPC کے بانی چیئرمین مرحوم زاہد ملک کے زمانے سے چلی آ رہی ایک روایت ہے۔ اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔ انہوں نے موسمی شجر کاری مہم کے تحت یادگاری پودا بھی لگایا، پریس ریلیز میں بتایا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔بازیچہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ارم ممتاز نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور معزز...
    خیبر پختونخوا کے بارش سے متاثرہ اضلاع بونیر اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ بونیر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ گاؤں چوراک میں پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ آدم خیل میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبنے والے افراد کی بحالی کا سلسلہ جاری  ہے، پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی بھی کی گئی، جن میں میں راشن اور بستر شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افراد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام نے تمام کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ تمام متاثرہ...
    بونیر، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔ پاک فوج کے مزید دستے کل رات سے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی کام سنبھال چکے ہیں، جبکہ کور آف انجینئرز کے عملے نے بھی ساز و سامان سمیت آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ موسم کی خرابی کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ریسکیو مشنز متاثرہ علاقوں میں جاری ہیں۔ آرمی چیف کی ہدایات کے مطابق، ایک دن کا راشن بھی ضرورت مند افراد تک پہنچایا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 314 ہلاکتیں، بونیر سب سے زیادہ متاثر، پی ڈی ایم اے رپورٹ پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں...
    راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل  لیفٹیننٹ جنرل  احمد شریف  نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔  آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل...
    باجوڑ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا ۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے ۔نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے-پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا۔ آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا بونیر میں سیلاب...
    فوج کی کور آف انجینئرز کے سپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے سپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ علاوہ ازیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، تمام متاثرہ افراد...
    بھارت کے ریٹائرڈ فوجی افسران بھی پاکستان سے جنگ میں مودی کے بے بنیاد دعوؤں کو جھوٹ قرار دے رہے ہیں اور پاک فوج کے مؤقف کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔ میجر جنرل ریٹائرڈ یش مور نے دو ٹوک انداز میں کھل کر کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا نے پاکستان پر کوئی سوال نہیں اٹھایا بلکہ پاکستان آرمی چیف اور پاک فوج کا وقار مزید بڑھ گیا۔ یش مور نے سوال اٹھایا کہ بھارت کب تک اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟ یش مور نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی، جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کے خلاف آواز نہیں...
    گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل ولیج قائم کیا گیا ہے جہاں عارضی ٹینٹ ولیج میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائش، کھانے پینے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذز میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں کئی خاندان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل ولیج قائم کیا گیا ہے جہاں...
    سٹی 42 : فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے ہیں ۔  پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑکےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا ۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ...
    گلگت: گلگت بلتستان کے ضلع غذی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں کئی خاندان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل  ولیج قائم کیا گیا ہے۔ گاؤں گامیس میں عارضی ٹینٹ ولیج میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائش، کھانے پینے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا گیا۔ پاک فوج، سول انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج، ریسکیو 1122، پولیس اور...
      پشاور:پاک فوج کے مزید دستے سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام بھی بونیر پہنچے اور وزیراعظم کی فراہم کردہ امداد کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔ فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر و...
    فوٹو: پی ٹی وی  پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔ سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ، بونیر میں سب سے زیادہ 157 ہلاکتیں ہوئیں ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے، تمام متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا۔خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) دفاع وطن ہو یا قدرتی آفت، پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔پاکستان کی تاریخ اس امر کی گواہ ہے کہ جب بھی وطن کو کسی خطرے کا سامنا ہوا، چاہے وہ سرحدوں پر دشمن کی یلغار ہو یا اندرون ملک قدرتی آفات، افواجِ پاکستان ہمیشہ صفِ اول میں نظر آئیں۔  حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقوں میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب جیسی قدرتی آفات نے جہاں عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیا، وہیں پاک فوج ایک بار پھر امید کی کرن بن کر سامنے آئی۔ واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کا احتجاج، سفارتخانے کوگھیرلیا، ’’قاتل...
    پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے شدید بارشوں، سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے جب کہ بونیر، سوات اور باجوڑ میں پاک فوج کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بونیر، سوات  اور باجوڑ میں پاک فوج / فرنٹیئر کور کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکام  نے بتایا کہ  پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب متاثرین کو راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے مزید دستے بھی ریلیف آپریشن میں حصہ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے سوالات کے مفصل جواب بھی دیے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بڑے آپریشن کے مطالبے پر...
    فوج کی دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لینے میں دلچسپی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، اگر کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا،...
    اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے نہ ہی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے اثاثے پاکستان کے دفاع کیلئے ہیں، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، نریندر مودی کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈرانا خواب بن چکا، مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آرہی ہے، بھارت میں نریندر مودی کے خلاف آوازیں اٹھائی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی حکومت کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے حالیہ بیانات کو مسترد کیا ہے جن میں نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام اور غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے منصوبوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی عزائم کو یکسر مسترد کرے، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں یہ بیانات قابض طاقت کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی قیادت اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے...
    جےیوآئی کا وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) جےیوآئی کا وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف، ایس ایس پی آپریشن شعیب خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق جےیوآئی پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج اور کارکنان کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کروائے گی ، جےیوآئی نے زخمی کارکنوں کا میڈیکل کروالیا، مقدمہ کا متن بھی تیار کرلیا گیا۔ متن کے مطابق جےیوآئی ٹیکسلا کے کارکن پولیس کی لاٹھی سے شدید زخمی ہوئے۔ جے یو آئی ضلع راولپنڈی...
    فیلڈ مارشل کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات،پاک فوج کی ایک دن کی تنخواہ اور راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے وقف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہلال جرأت، نشان امتیاز (ملٹری) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ...
    پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن (6 لاکھ کلوگرام) راشن متاثرین کے لیے وقف کر دیا ہے، جبکہ اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ایک دن کا راشن، جو 600 ٹن سے زائد ہے، متاثرہ عوام کی فوری امداد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد مرمت اور ضرورت کے مطابق عارضی پل قائم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جامعہ...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ہلالِ جُرات، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی فوری بحالی اور امداد کے لیے فوج کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت دی ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج متاثرین کی بحالی میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے وقف کر...
    سوات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج  نے سوات اور باجوڑ میں سیلابی صورت حال سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن کیا ، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،آئی جی ایف سی نارتھ کا ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،ہیلی کاپٹر میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سکھر میں نازیبا ویڈیوز پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔راشن اور ادویات کی فراہمی بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کی جا رہی...
    سٹی42: خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں  ناگہاں بارشوں نے تباہی مچا دی تو پاکستان آرمی کے جوان فوری طور پر  مصیبت زدہ عوام کی مدد کے لئے  نکل پڑے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر انتہائی مختصر وقت میں 146 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور متعدد لاپتا  ہو گئے۔   کئی مکانات منہدم ہوگئے اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ اص صورتحال مین مقامی انتظامیہ نے فوج کو مدد کے لئے طلب کیا، فوج کے جوانوں نے خیبر پختونخوا کے متعدد متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور بہت سے شہریوں کو نقصانات سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور اس کی افواج نظر آتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان نہ تو جوہری ہتھیاروں کے ذریعے کسی کو بلیک میل کرتا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارے نیوکلیئر اثاثے صرف ملکی دفاع کے لیے ہیں اور یہی ہماری سلامتی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ وہ یہ بیانات محض اپنے ووٹرز کو مطمئن کرنے کے لیے دے رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں بدھ کے روز منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی راکٹ فورس کمانڈ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا، جو پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔ تاہم خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ یہ فورس فوج میں اپنا الگ کمانڈ رکھے گی جو کسی روایتی جنگ کی صورت میں...
    مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی، انہوں نے پیغامات میں کہا پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہان نے کہا کہ ارض پاک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج اور قوم کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے، ایک مضبوط،...
    پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے پاکستان نے بے پناہ جانی...
    پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جناح سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان‘ وفاقی کابینہ ارکان‘ قومی اسملی و سینٹ کے ارکان شریک ہوئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہری اور دوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔ تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پاک آرمی‘ پاک بحریہ اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پنجاب رینجرز‘ ایف سی خیبر پی کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ مسلح  افواج کے دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔ پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں...