پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (عسکری)، نشانِ امتیاز (ملٹری)، سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچے جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ناظم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان، اور پرنسپل اسٹاف آفیسر آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کمرال حسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو ریلیف؟ اہم فیصلہ ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملک دشمنوں کو آخری وارننگ
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی احترام اور خودمختاری کی بنیاد پر تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔
دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس، سلہٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیکلٹی اور طلبا سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو وارننگ، علی امین کی نوکری بچ گئی
بنگلہ دیش کی سول و عسکری قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں اور قومی سلامتی کے فروغ میں کردار کو سراہا۔
دورے کے آغاز پر سیناکنجو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے شکھا انیربان یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر ایس ایم کمرال حسن جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ناظم الحسن، چیف ایڈوائزر محمد یونس،.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ایس ایم کمرال حسن چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ناظم الحسن چیف ایڈوائزر محمد یونس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ا ئی ایس پی ا ر بنگلہ دیش چیف آف
پڑھیں:
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے فرنٹ لائن پوسٹس کا دورہ کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سجاول(نمائندہ جسارت) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے علاقے میں فرنٹ لائن پوسٹس کا دورہ کیا تاکہ آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر پاک میرینز میں تین جدید 2400 ٹی ڈی ہوورکرا?فٹ بھی شامل کیے گئے، جو پاکستان نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں میں جدیدیت کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئے شامل شدہ ہوورکرا?فٹ ایک ہی وقت میں مختلف خطوں پر آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن میں کم گہرائی والے پانی، ریتلے ٹیلے، دلدلی اور دشوار گزار ساحلی علاقے شامل ہیں۔ یہ صلاحیت ایسے علاقوں میں بھی کارروائی کو ممکن بناتی ہے جہاں روایتی کشتیاں چلانا نہ ممکن ہو۔ یہی منفرد قابلیت پاک میرینز کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں برتری فراہم کرتی ہے اور پاکستان نیوی کی دفاعی قوت کو مزید مضبوط بناتی ہے تاکہ ہر قسم کے دشمن کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن ردعمل ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ ان نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاکستان نیوی کے وڑن کی عکاسی کرتی ہے جو بحری سرحدوں اور خصوصاً کریکس ایریا کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید ہے۔