data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی نور ولی کے نائب  اور انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے داخلی علاقے میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے، جن میں سے ایک انتہائی مطلوب کمانڈر امجد بھی شامل تھا۔ یہ کارروائیاں پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کا تعلق بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے نیٹ ورک سے تھا اور انتہائی مطلوب کمانڈر امجد اسی نیٹ ورک کا سرغنہ تھا، جس پر حکومت نے پہلے ہی 50 لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ کمانڈر امجد نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے منصوبے بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

آپریشنز کے دوران فورسز نے بھاری مقدار میں گولہ بارود، اسلحہ  اور دیگر جنگی مواد بھی برآمد کیا، جس کے بعد سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کیا جا سکے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سرحدی دفاع اور داخلی سیکورٹی کے لیے پاک فوج مکمل طور پر چوکس ہے اور بیرونی پشت پناہی رکھنے والے کسی بھی عنصر کو یہاں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملایا ہے۔ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور عوام اس جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انتہائی مطلوب کمانڈر

پڑھیں:

سیکورٹی نے گڈانی کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گڈانی کے قریب پاکستان نیوی‘ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کی مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 500 کلوگرام آئس (میٹا میتھامفیٹامین) اور 3ہزار 500غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 13کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 37 ارب روپے کے برابر بنتی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا جبکہ منشیات کی یہ کھیپ بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ سامان کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا۔ ایف بی آر نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائی پاکستان نیوی، میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور ایف بی آر کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان کی سمندری حدود کو اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سیکورٹی نے گڈانی کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
  • خیبرپختونخوامیں سیکورٹی فورسز کی 2کارروائیاں،13 دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 13 خوارج جہنم واصل
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی  کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیاں ؛ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • افغان پناہ گزین امریکا سمیت عالمی سلامتی کیلئے بڑھتا ہوا خطرہ ہیں، تلسی گبارڈ
  • اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ سے سی سی ڈی کے افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی