data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں 28 اور 29 اکتوبر کو کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں اور کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے قریب چلتن پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے گھیراؤ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن میں  14 دہشت گرد مارے گئے، جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اسی دوران ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں ہونے والی دوسری کارروائی میں فورسز نے ایک اور دہشت گرد ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ اس آپریشن میں مزید 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نیٹ ورک سرحد پار سے معاونت حاصل کر کے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دونوں مقامات پر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار یا ختم کیا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق ویژن “عزمِ استحکام” کے تحت سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوت سے مصروفِ عمل ہیں۔ غیر ملکی پشت پناہی رکھنے والے دہشت گرد عناصر کے لیے اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں رہی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں ہونے والی ان کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم و حوصلہ قابلِ فخر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار چاہے اندر ہوں یا باہر، انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز بلوچستان میں کے مطابق پاک فوج

پڑھیں:

وزیر اعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا 

وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی  کی ۔اورآپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن ڈاکٹر نعمان سیلم ، حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز کو خراج عقیدت  پیش کیا ۔وزیراعظم کی شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کی ۔

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

وزیر اعظم نے کہا پوری قوم سیکیورٹی فورسز اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان:سکیورٹی فورسز کے بڑے آپریشنز ، فتنتہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک
  • افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش:خارجی نور ولی کے نائب  اور انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
  • صدر اور وزیراعظم کا امن دشمنوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 18 دہشتگرد ہلاک
  • کرم میں آپریشن: 7 خوارج ہلاک، کیپٹن، 5 جوان شہید: بلوچستان، جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ
  • وزیر اعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سیکورٹی فورسز کی ضلع کرم میں کارروائی: فتنۃ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک،کیپٹن سمیت 6جوان شہید
  • کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن میں کارروائی، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی چلتن کے پہاڑوں میں کارروائی، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک