اسلام آباد‘ مستونگ‘ نصیر آباد‘ ڈیرہ مراد جمالی (خبرنگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ‘ نیٹ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم کے علاقے ڈوگر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سات بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادر میڈیکل آفیسر کیپٹن نعمان سلیم (عمر: 24 سال، ساکن ڈسٹرکٹ میانوالی) جو طبی نگہداشت کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنے پانچ جوانوں کے ساتھ بہادری سے دہشتگردوں سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔ مادر وطن کے لئے جانوں کی قربانی دینے والے پانچ سپاہیوں میں حوالدار امجد علی (عمر: 39 سال، ساکن ڈسٹرکٹ صوابی)، نائیک وقاص احمد (عمر: 36 سال، ساکن ڈسٹرکٹ راولپنڈی)، سپاہی اعزاز علی (عمر: 23 سال، ساکن ڈسٹرکٹ شکارپور)، سپاہی محمد ولید (عمر: 23 سال، ساکن ضلع صوابی)، سپاہی محمد ولید (عمر: 23 سال، ساکن ضلع صوابی) شامل ہیں۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے "عزم استحکام" (جیسا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اپیکس کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ) وژن کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھی جائے گی اور علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے دہشت گردی کے خطرے اور بیرون ملک کی حمایت یافتہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن پوری رفتار سے جاری رکھا جائے گا۔ ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی غلام سرور بھیو کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔ نوتال نصیر آباد کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس پر متعدد راکٹ داغے گئے۔ تاہم ٹرین محفوظ رہی۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ جعفر ایکسپریس بلوچستان کی حدود سے نکل کر سندھ کی حدود میں داخل ہوگئی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری‘وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے کرم کے علاقے ڈوگر میں خوارج کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور ان کے پانچ ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک راہگیر شہید اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں راہگیر اور دیگر افراد بھی آئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا جبکہ پکنک پر آئے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز جعفر ایکسپریس ساکن ڈسٹرکٹ کے مطابق

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس پر راکٹوں کا حملہ ناکام

سٹی42:  نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے راکٹ فائر کئے ہیں۔ راکٹوں سے ٹرین کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان میں نوتال کی قریب  دہشتگردوں نے  جعفر ایکسپریس پر چار راکٹ فائر کئے ۔ اس کے ردعمل میں سکیورٹی فورسز  اور پولیس کے جوانوں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی۔  سکیورٹی فورسسز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے  دہشتگرد فرار ہو گئے۔

جعفر ایکسپریس کو اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تمام مسافر اور ٹرین کی تمام بوگیاں محفوظ ہیں۔ ٹرین اس واقعہ کے بعد  اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائی، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن اور 5 جوان شہید
  • سیکورٹی فورسز کی ضلع کرم میں کارروائی: فتنۃ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک،کیپٹن سمیت 6جوان شہید
  • صدر مملکت ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن میں شہدا کو خراج عقیدت
  • کرم میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کیخلاف آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
  • کرم میں سیکیورٹی فورسز کا خوارج کیخلاف آپریشن،7خوارج جہنم واصل ، کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان شہید
  • کرم: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
  • دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملہ، فائرنگ اور راکٹ داغے گئے
  • دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ
  • جعفر ایکسپریس پر راکٹوں کا حملہ ناکام