data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا اور دیگر ممالک پر اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر عمل کروانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، امریکا اور دیگر طاقتیں اسرائیل پر پابندیوں یا اسلحے کی فراہمی روکنے جیسے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ حماس جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کررہی ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ غزہ اسلامی دنیا کے لیے امتحان ہے، خدا کے فضل سے ہم کامیاب ہوں گے، ترکیہ غزہ ٹاسک فورس کے لیے ہرممکن تعاون دینے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم ہو ایسا نہیں ہوگا، عرب ممالک سے وعدہ کیا تھا، اب ایسا نہیں کرسکتے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں عربوں کی زبردست حمایت حاصل ہے، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضے کا بل منظور کیا تھا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کیا تو امریکا کی حمایت کھو بیٹھے گا؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنے سے باز رہے بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے (West Bank) کو ضم کرنے کی کوئی کوشش کی تو اسے امریکا کی مکمل حمایت سے محروم ہونا پڑے گا۔

ٹائم میگزین کو 15 اکتوبر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں، جو آج شائع ہوا، صدر ٹرمپ سے اسرائیلی حکومت کے اُن رہنماؤں کے بارے میں سوال کیا گیا جو مغربی کنارے کے مکمل یا جزوی انضمام کے حامی ہیں۔

اس پر ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ نہیں ہوگا۔ یہ نہیں ہوگا کیونکہ میں نے عرب ممالک سے وعدہ کیا ہے۔ ہم نے عرب ممالک سے بڑی حمایت حاصل کی ہے اور اس وقت ایسا اقدام ممکن نہیں۔

انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش کی تو وہ امریکا کی تمام حمایت کھو دے گا۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے مغربی کنارے کے متعدد علاقوں کو ضم کرنا شروع کردیا ہے اور اس پر ہونے والی عالمی تنقید کو بھی یکسر مسترد کردیا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل فلسطینیوں کو ارضِ مقدس سے بے دخل کرنے کے منصوبے پر تلا ہوا ہے،تنظیم اسلامی
  • امریکا اور دیگر ممالک غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، رجب طیب اردوان
  • بھارت کا تجارتی فیصلوں پر دباؤ قبول نہ کرنے کا اعلان، وزیر تجارت پیوش گوئل امریکا جائیں گے
  • امریکا اور عالمی برادری اسرائیل پر جنگ بندی کے احترام کے لیے دباؤ ڈالیں، ترک صدر طیب اردوان
  • امریکا و دیگر ممالک غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، ترک صدر
  • مریکا اور دیگر ممالک غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، ترک صدر
  • امریکا کا بڑا قدم! روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں، پیوٹن پر دباؤ بڑھ گیا
  • روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا، پیوٹن کا دوٹوک اعلان
  • اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کیا تو امریکا کی حمایت کھو بیٹھے گا؛ ٹرمپ