بشریٰ بی بی عمران خان کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں: مریم وٹو
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہےکہ بشریٰ اپنے شوہر عمران خان کو دھوکا دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مریم وٹو نے کہا کہ 8 ہفتوں سے خاندان کے افراد کو بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت دی گئی، حتیٰ کہ وکلا کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا، ہمارے پاس بشریٰ بی بی سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ٹاؤٹس کو استعمال کرکے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ میں عمران خان کو دھوکا دے کر اپنی بہن بشریٰ بی بی کو باہر لانے کی کوشش کررہی ہوں، ہمارے خلاف ایک گھناؤنہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے، یہ لوگ کس طرح اتنا جھوٹ بول سکتے ہیں۔
جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا: عطا تارڑ
مریم وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے خود اپنے آپ کو بنی گالہ سے جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے انہوں نے خود کو بہادری سے پیش کیا اور پھر دوسری بار خود جیل گئیں۔
It has been almost 8 weeks that the family has not been allowed to meet #BushraImranKhan.
Now using the touts an impression is being created that I am trying to get my sister out while deserting Imran… — Maryam Riaz Wattoo (@soulful7867) December 8, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عمران خان کو دھوکا دینا ہوتا تو وہ بہت پہلے اپنی پہلی بار گرفتاری سے پہلے یہ کام کر سکتی تھیں، جب ان کے پاس یہ موقع بھی تھا۔
مریم وٹو نے کہا کہ میں پہلے بھی اپنے انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکی ہوں کہ میں نے بشریٰ بی بی سے درخواست کی تھی کہ وہ ہمارے پاس آجائیں، امی بھی یہیں ہیں اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد آپ اکیلی ہیں تاہم انہوں نے کہا اگر میں نے امی سے ملنے کے لیے بھی پاکستان چھوڑا تو لوگ کہیں گے کہ میں نے عمران خان کو چھوڑ دیا ہے، میں کبھی بھی عمران کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی۔
شکارپور: پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان کو دھوکا دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں، ان شاء اللہ دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عمران خان کو دھوکا بھی نہیں مریم وٹو انہوں نے کہا کہ کہ میں نے کہا
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :