کرم میں فتنہ الخوارج کا فوجی قافلہ پر حملہ، 6 جوان شہید، 15 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اس حملے میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا، جس سے پاک فوج کی کئی بکتر بند گاڑیاں اور ٹرک تباہ ہو گئے، جبکہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے چاروں طرف سے پاک فوج کے قافلے کو گھیر کر اس پر فائرنگ شروع کر دی، جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ وسطی کرم سلطان کلے میں ملک دشمن فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے گھات لگا کر پاک فوج کے قافلے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 فوجی اہلکار شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس حملے میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا، جس سے پاک فوج کی کئی بکتر بند گاڑیاں اور ٹرک تباہ ہو گئے، جبکہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے چاروں طرف سے پاک فوج کے قافلے کو گھیر کر اس پر فائرنگ شروع کر دی، جو تین گھنٹے تک جاری رہی جبکہ اس دوران پاک فوج کے جوانوں کی لاشیں سڑک پر بکھری پڑی رہیں۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کے نام یہ ہیں، کیپٹن نعمان، سپاہی ولید، سپاہی وقاص، سپاہی اعجاز، سپاہی نرسنگ امجد، اور نائیک ساجد۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فوج کے سے پاک فوج
پڑھیں:
اسرائیل: کار پر فضائی حملے میں حماس کے اہم کمانڈر دو ساتھیوں سمیت شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اور آج بھی ایک فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عالمی میڈیا رپورٹ میں ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک کار پر کیا گیا یہ حملہ حماس کے اہم ترین کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا جن کی موجودگی کی اطلاع انٹیلی جنس نے دی تھی۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ سٹی میں ایک گاڑی پر کیے گئے فضائی حملے میں حماس کے ایک اہم ترین عسکری کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رعد سعد حالیہ مہینوں میں حماس کے لیے اسلحے کی بحالی اور تیاری کی کوششوں میں سرگرم رہے تھے۔
اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر حملے میں رعد سعد کی شہادت کی تصدیق نہیں کی تھی تاہم اب باضابطہ تصدیق کردی گئی ہیں ہے کہ شہید ہونے والے رعد سعد ہی ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم تین افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے یہ فضائی حملہ جنگ بندی لائن کے اس حصے میں کیا جو اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہے جو کہ غزہ سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔
غزہ میں حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور یہ حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی سمجھا جا رہا ہے۔
تاحال حماس کی جانب سے اپنے سرگرم ترین کمانڈر رعد سعد کی شہادت کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔