پاک فوج کے ہاتھوں 10 مئی 2025 کی ذلت آمیز شکست کے باوجود بھارت کا جنگی جنون کم نہیں ہو سکا، بھارت نے پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کے لیے نوٹم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون: بیلسٹک میزائل اگنی۔5 کا تجربہ کرلیا

رپورٹس کے مطابق بھارت نے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ بڑی فوجی مشقوں کے انعقاد کے لیے نوٹم جاری کیا ہے۔ اور یہ مشقیں 30 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک پاکستان کی سرحد کے قریب منعقد کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا پیمانہ اور مقام غیر معمولی نوعیت کے حامل ہیں، جس نے خطے میں سیکیورٹی تجزیہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستان پر میزائل حملے کی بھارت کو بھاری قیمت چکانی پڑی تھی، پاک افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے جنگی جہاز مار گرانے کے ساتھ ساتھ دفاعی سسٹم کو بھی تباہ کردیا تھا۔

بھارت اس وقت اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اور نریندر مودی اس کے بعد کئی بار پاکستان کو فوجی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی شکست کے بعد جاوید اختر بھی محتاط، پاکستان سے متعلق بات کرنے سے انکار

دوسری جانب پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ اس بار کسی بھی اشتعال انگیزی کا نتیجہ خیز جواب دیا جائےگا، جس کے لیے افواج پاکستان چوکس ہیں، اور عوام ان کی پشت پر کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارت جنگی جنون فوجی مشقیں نوٹم جاری وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت جنگی جنون فوجی مشقیں نوٹم جاری وی نیوز جنگی جنون نوٹم جاری کے لیے

پڑھیں:

بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو 17 کے مجموعی اسکور پر کپتان شبمان گل 9 رنز بناکر چلتے بنے۔

اسی اوور میں ویرات کوہلی بھی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ویرات کوہلی مسلسل دو ون ڈے میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

روہت شرما (73) اور شریاس ایئر (61) نے 113 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ اکشر پٹیل 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، زیویئر بارٹلیٹ نے 3 اور مچل اسٹارک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے 265 رنز کا ہدف میتھیو شارٹ (74) اور کوپر کونولی (61 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریز کی بدولت 22 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

مچل اوون 36 اور میٹ رینشا 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا اور واشنگٹن سندر نے 2،2 جبکہ محمد سراج اور اکشر پٹیل نے پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فسطائی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، بے بنیادالزامات پر پاکستان کا بھرپور جواب
  • پاکستان نے بھارت سے بہہ کر آئے 300 جانور واپس کردیے
  • پاکستانی عوام نے بھارت سے بہہ کر آئے 300 جانور امانت قرار دے کر واپس کردیے
  • پاکستانی عوام نے بھارت سے بہہ کر آئے 300 جانور امانت قرار دے کر واپس کردیے
  • پاکستانیوں نے سیلاب میں بہہ کر آنیوالے جانوروں کو سرحد پار واپس بھیج دیا
  • آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی
  • گھر میں ایک اور شکست، پاکستانی ٹیم ہمیں کب حیران کرے گی؟
  • بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل
  • دوسرے ٹیسٹ میں شکست: پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ کی پیشقدمی، پاکستانی کی تنزلی