2025-06-11@19:11:59 GMT
تلاش کی گنتی: 1975
«نوٹم جاری»:
—فائل فوٹوز سیالکوٹ کے گورائیہ چوک پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے، مقتول شخص قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم تھا۔ سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحقسیالکوٹ میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا، ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے، واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ سیالکوٹ پولیس کے مطابق مقتول چند روز قبل قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مقتولین کی لاشیں پوسٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آفس سے عبداللہ کالج جانے والی سڑک پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جان بحق ہونے والے دونوں نوجوان بچپن کے دوست تھے حادثے کے بعد مشتعل عوام کی جانب سے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی ، پولیس نےڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر تحویل میں لے لیا ہے۔آئس کریم کھانے کے لئے جانے والے بچپن کے 2دوست ایک ساتھ ہی دنیا چھوڑ گئے، 20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے، آئس کریم شاپ سے واپسی پر کے رحم...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء) لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی۔ادارہ ماحولیات پنجاب نے ایمسیشن ٹیسٹنگ کو فعال اور مربوط بنانے کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، لاہور اسلام آباد موٹر ویے پر گرین سٹیکر بوتھ لگائے جائیں گے،لاہور سے متصل انٹرچینجز پر بھی مانیٹرگ بوتھس قائم ہوں گے۔(جاری ہے) ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے حکم پر بابو صابو، ٹھوکر، راوی اور کالاشاہ کاکو انٹر چینجز پر بوتھ قائم ہونگے، یہ بوتھ گرین سٹیکر کے بغیر آنیوالی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر سے روکنے کیلئے استعمال ہونگے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی کوریا کی مشہور آٹو کمپنی ہیونڈائی نے پارکنگ کا ایسا زبردست حل نکالا ہے جو مستقبل کی جھلک پیش کرتا ہے ۔ جی ہاں، اب گاڑی کو انسان نہیں، خود روبوٹس پارک کریں گے!ہیونڈائی نے ایسی چپٹی اور لوہے کی پلیٹیں متعارف کروا دی ہیں جو زمین پر بچھی ہوتی ہیں۔ جیسے ہی گاڑی پلیٹ پر آتی ہے، یہ خود بخود گاڑی کے نیچے آتی ہے، پورے کی پوری گاڑی کو پہیوں سمیت اٹھاتی ہے اور مخصوص پارکنگ جگہ تک آرام سے پہنچا دیتی ہے۔ان پلیٹوں میں LiDAR، کیمرے اور QR کوڈ اسکینر لگے ہوئے ہیں۔ یعنی جیسے ہی کوئی گاڑی آتی ہے، یہ فوراً پہچان لیتے ہیں کہ کون سی گاڑی ہے اور اسے کہاں لے...
حیدرآباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد سکھر موٹر وے (M-6) پاکستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو جوڑنے والی اہم شاہراہ ہے، جو کراچی سے پشاور تک کے موٹر وے نیٹ ورک کا آخری غیر مکمل حصہ ہے۔ یہ منصوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گزرتا ہے اور اس کی تکمیل سے علاقائی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔ حیدر آباد سکھر موٹروے کی کل لمبائی 306 کلومیٹر ہے جو 6 لینز پر مشتمل 2 طرفہ موٹر وے ہوگا، یہ موٹر وے جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو آدم، شہدادپور، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، خیرپور اور سکھر سے گزرے گا۔ حیدر آباد سکھر موٹر وے میں 15 انٹرچینجز، 82 کینال پل، 1 انڈس دریا پر بڑا پل، 6 فلائی اوورز، 19 انڈرپاسز، 10 سروس ایریاز،...
کراچی: شہرقائد میں موٹر سائیکل چوری کرنا لفٹر کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا، مئی کے مہینے میں شہریوں کی 3 ہزار 292 موٹر سائیکل چوری کرلی گئیں۔ سٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے مئی کے مہینے میں ہونے والے جرائم کی وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں اسٹریٹ کرمنلز نے اسلحے کے زور پر 1 ہزار 489 شہریوں کو قیمتی موبائل سے محروم کیا اور لٹیروں نے اسلحے کے زور پر 702 موٹر سائیکل چھینیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں شہر کے مختلف علاقوں سے 166 گاڑیاں چوری اور 31 گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ شہر قائد میں بھتہ...
کراچی: وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری ملیر جیل سے فرار قیدیوں سے متعلق متضاد اعداد و شمار کا نوٹس لیتے ہوئے اچانک ملیر ڈسٹرکٹ جیل پہنچ گئے۔ علی حسن زرداری نے فرار قیدیوں کے درست اعداد و شمار نہ بتانے پر سابق جیل اہلکاروں کی سرزنش کی اور وزیر اعلی سندھ کو ذمہ دار افسران کے خلاف مزید محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش کردی۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر کی قیدیوں سے مقدمات، صحت اور ان کی خوراک سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جیل آیا ہوں، پارٹی قیادت کی ہدایت ہے کہ قیدیوں کر ہر طرح...
کراچی: نیوکراچی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا جب کہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق پیرکوبلال کالونی تھانے کے علاقے نیوکراچی سیکٹرفائیوایل میں موٹر سائیکل پرسوار2ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار30سالہ محمد ناصرولد سرورکوقتل کردیا تھا اورموقع پرسے فرارہوگئے تھے۔ مقتول محمد ناصر 3 بچوں کا باپ اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جس کے قتل کا واقعہ دراصل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔ مقتول محمد ناصر اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھرجا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان...
کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت زبیر اور ایان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی جبکہ شہریوں کے تشدد سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ Post Views: 2
کراچی: شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ ہیڈ کانسٹیبل آصف کے نام سے ہوئی ہے، جو سعید آباد تھانے میں تعینات تھا۔ واقعے کے وقت وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل...
کراچی: شہر قائد میں خونی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہریوں کی جان لینے کا سلسلہ کسی بھی صورت تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ موقع پر موجود عوام نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے اور لائٹیں توڑ دیں جبکہ پاپوشنگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر کو جلنے سے بچالیا۔ عوام نے حادثے کے ذمہ ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جسے بعدازاں پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔ مزید پڑھیں: کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق واٹر ٹینکر کی ٹکر...
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 27 سالہ سجاد کے نام سے کی جبکہ جائے وقوعہ پر ایمبولینس کے ڈرائیور کو لوگوں نے بتایا تھا کہ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا۔ تاہم، ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ حادثہ میں کورنگی انڈسٹریل روڈ پر کمپنی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا معمولی زخمی ہوا تھا ۔ پولیس نے حادثے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شنگھائی: چین میں روایتی طرز تعمیر کا شاہکار تقریباً 190 سال پرانی عمارت کو 432 روبوٹس کے ذریعے بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔شنگھائی کے ضلع جینگان میں ہوان لی کمپلیکس کو حجم اور پیچیدگی دونوں لحاظ سے چین کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا نقل مکانی منصوبہ قرار دیا گیا ہے اور اس واقعے کو انٹرنیشنل میڈیا نے انجینئرنگ مہارت کا انوکھا کارنامہ قرار دیا ہے۔حکام نے ایک روایتی شیکومین طرز کی عمارت کے احاطے کو 432 ہائیڈرولک طاقت والے روبوٹس کی مدد سے 10 میٹر فی دن کی رفتار سے منتقل کیا۔عمارت کے کمپلیکس کی سخت ترتیب 1920 اور 1930 کی دہائی کی ہے، اس عمارت نے روایتی تعمیرات اور نقل مکانی کے آلات...
پی پی رہنما نے کہا کہ منصوبے سے متعلق خدشات وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں اور وزیراعظم کو کئی خطوط لکھے ہیں، 15 ارب روپے اس منصوبے کے لیے ناکافی ہیں، یہ منصوبہ اس رقم سے مکمل نہیں ہوگا، لگتا ہے کام بھی شروع نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کے لیے صرف 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ 2025-26ء پر پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے یہ 306 کلومیٹر رویہ منصوبہ ہے، منصوبے سے متعلق خدشات وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں اور وزیراعظم کو کئی خطوط لکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 ارب روپے اس منصوبے کے لیے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)نئے بجٹ میں مواصلات، انفرا اسٹرکچر اور قومی صحت کے اہم منصوبوں کیلئے تجویز کردہ فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این 25 کراچی، کوئٹہ، چمن شاہراہ پر 100 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے جبکہ ایم 6 موٹروے سکھر تا حیدر آباد کی تعمیر کیلئے 15 ارب مختص ہوں گے۔بجٹ دستاویز کے مطابق این 55 انڈس ہائی وے کیلئے 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ایم ایٹ ہوشاب، آواران، خضدار شاہراہ کیلئے 7 ارب ارب مختص ہوں گے۔ قراقرم ہائی وے پر ساڑھے 6 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔تھر کول ریل کنیکٹویٹی منصوبے کیلئے 7 ارب روپے، این فائیو فیز ون کو کشادہ کرنے...
ملزمان کے فرار ہونے پر محمد ناصر نے ان کا اپنی موٹر سائیکل پر تعاقب شروع کر دیا، جس پر ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور محمد ناصر جسم پر 4 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا، جبکہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ محمد کو قتل کر دیا تھا اور موقع پر سے فرار...
جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی ہنڈائی نے ایک دلچسپ پارکنگ روبوٹ تیار کیا ہے جو آپ کی کار کو کسی بھی انسانی ویلے سروس سے بہتر پارک کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت ڈرون اور روبوٹس کو کیسے زیادہ مہلک بنا دے گی؟ کار کمپنیوں نے انسانی ڈرائیوروں کو متوازی پارکنگ یا تنگ جگہوں پر بیک اپ کرنے کے دباؤ سے نجات دلانے کے لیے جدید خودکار پارکنگ کے حل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کچھ سسٹم دوسروں سے بہتر نکلے ہیں لیکن جب تک کہ آپ اس طرح کے جدید نظام کے لیے تھوڑی سی اضافی رقم ادا کرنے کو تیار نہیں ہوتے آپ اپنی ہی پارکنگ کی مہارتوں کے ساتھ پھنسے رہیں گے۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد جبکہ مہنگائی کا ہدف ساڑھے 7 فیصد مقرر کردیا گیا۔ سکھر حیدرآباد موٹر وے، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 115 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ دستاویزات کے مطابق سالانہ پلان 2025، 26 میں اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق قومی ترقیاتی پلان پر 4 ہزار 224 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ فائیو ایز فریم ورک بھی 5 سال کے فریم ورک کا حصہ ہے، فائیو ایز میں برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات، توانائی، انفراسٹرکچر شامل ہے۔زرعی شعبے کا ہدف 4.5،صنعت 4.3 اور خدمات 4 فیصد مقرر، سرمایہ کاری کا ہدف جی ڈی...
اپنی منفرد گفتگو اور انگریزی سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ مِیرا سے متعلق ان کے ساتھی فنکاروں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں دلچسپ واقعات سنائے۔ عید کی کھٹی میٹھی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ٹی وی شو میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے نمایاں فنکاروں نے شرکت کی۔ ایک موقع پر جب فنکاروں نے ساتھی اداکارہ مِیرا سے متعلق شوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات اور تجربات شیئر کیے تو شو زعفران زار بن گیا۔ شو میں جاوید شیخ، سعود اور ریمبو شریک تھے لیکن اداکارہ مِیرا اُس وقت گفتگو کا محور بنیں جب میزبان نے سوال کیا کہ فلموں میں سب سے زیادہ ری ٹیکس کون سی اداکارہ لیتی تھیں جس پر تمام...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹروے پولیس نے عید والے دن کار سوار کو اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے چالان کیا تو گاڑی میں بیٹھے بچوں نے پولیس اہلکار سے عیدی مانگ لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی میں بیٹھے بچوں میں 10,10 روپے عیدی تقسیم کی اور مزید 50 روپے دے کر کہا کہ یہ بعد میں آپس میں تقسیم کر لینا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا ایک رخ یہ بھی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ موٹروے پر جب اوورسپیڈنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کمپیوٹر آپریٹر بخت زیب مشوانی کی موٹرسائیکل الاآصف اسکوائر کے قریب سے چوری ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق بخت زیب مشوانی کے والد جہان زیب خان جمعہ کی شب تھانہ سچل کی حدود میں الاآصف اسکوائر کے قریب قائم مویشی منڈی بکرا خریدنے کی غرض سے گئے تھے ،الاآصف اسکوائر کے قریب جھونپڑ پٹی کے نزدیک موٹرسائیکل نمبر KMD:7092 ماڈل 2018ہنڈا سی ڈی 70سیاہ کلر چوری کرلی گئی۔جس کی اطلاع متعلقہ تھانے میںکردی گئی ہے۔
سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سواروں کی ہلاکت کا مقدمہ سرکاری بینک کے افسر کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹہ چلیا ٹول پلازہ کے قریب 4 جون بروز بدھ کو تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جبکہ دوسرا دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ چار دن بعد 8 جون کو ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے کینجھر جھیل تھانے میں درج کیا گیا، جس میں نیم سرکاری بینک کے ڈپٹی سی ای او کو نامزد کیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق شخص قاسم کے بھائی مدعی مقدمہ پیر بخش کے مطابق، حادثے کے وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹام کروز نے ہیلی کاپٹر سے جلتے ہوئے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔مشن امپاسبل ’’دی فائنل ریکننگ‘‘ کے اداکار ٹام کروز نے دوران شوٹنگ ہیلی کاپٹر سے جلتے ہوئے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے کے مطابق مشن امپاسبل ’’دی فائنل ریکننگ‘‘ کے اداکار ٹام کروز (جو مشن امپاسبل فرنچائز میں ایتھن ہنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں) نے کسی بھی فرد کی جانب سے جلتے ہوئے پیرا شوٹ میں سب سے زیادہ چھلانگیں لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ٹام کروز نے شوٹنگ کے دوران جلتے ہوئے پیرا شوٹ کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے 16 چھلانگیں لگائیں۔ٹام کروز نے...
مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ کے اداکار ٹام کروز نے دوران شوٹنگ ہیلی کاپٹر سے جلتے ہوئے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے کے مطابق ٹام کروز (جو مشن امپاسبل فرنچائز میں ایتھن ہنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں) نے کسی بھی فرد کی جانب سے جلتے ہوئے پیراشوٹ میں سب سے زیادہ چھلانگیں لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ Most burning parachute jumps by an individual - 16???????? Congratulations @TomCruise ???? pic.twitter.com/AkHBtKFlrP — Guinness World Records (@GWR) June 5, 2025 ٹام کروز نے ان تمام 16 چھلانگوں میں جلتا ہوا پیراشوٹ پہنا ہوا تھا، جس کو کاٹ کر انہیں بیک اب پیراشوٹ کھولنا...
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی چھٹیوں کے اختتام پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر درج کرائیں۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے عیدالاضحی کی چھٹیوں کے اختتام پر صارفین کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے کیونکہ عید کی چھٹیوں کے اختتام پر موٹر ویز اور ہائی ویز پر ممکنہ طور پر ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں ۔سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر...
ویب ڈیسک: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر ٹریفک کے ممکنہ دباؤ کے پیش نظر شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان نے کہاہے کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں ،سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، حد رفتار کی پابندی کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں،لمبے سفر سے پہلے ڈرائیورکا مکمل فریش ہونا اور دو سے اڑھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے ، نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیونگ نہ...
MUNICH: پرتگال نے نیشنز لیگ 2025 کا فائنل ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اسپین کو 5-3 سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے اختتام پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جذبات کی رو میں بہہ کر اشکبار ہو گئے۔ میونخ میں کھیلے گئے اس فائنل میں مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی، جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مس ہونے نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ اسپین نے 21ویں منٹ میں مارٹن زوبیمنڈی کے گول کی بدولت...
موٹروے ایم فائیو پر مویشیوں سے لوڈ ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے۔موٹروے پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار افراد مویشی منڈی سے واپس گھر جا رہے تھے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
سندھ کے شہر گھوٹکی میں موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 8 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیالکوٹ موٹروے پر حادثہ: زخمی ایئرہوسٹس دم توڑ گئیپی آئی اے کی یونین پیپلز یونٹی نے حادثے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے پر شدید احتجاج کیا۔ حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق علی پور جتوئی سے ہے۔ٹرک میں موجود متعدد مویشی بھی زخمی ہوئے ہیں۔موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں، بیروٹ نے اشارہ کیا کہ پیرس اور ریاض 17 سے 20 جون کو نیویارک میں منعقد ہونے والی فلسطین پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران "ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے" کا عہد کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بیروٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔ ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں، بیروٹ نے اشارہ کیا کہ پیرس اور ریاض 17 سے 20 جون کو نیویارک میں منعقد ہونے والی فلسطین پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) ٹھوکر نیازبیگ فلائی اوور پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کنٹینر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کنٹینر نے کیری ڈبہ، لوڈر رکشہ اور مزدا گاڑی کو بھی اپنی زد میں لے لیا، حادثے کے بعد کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی۔پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع دیامر میں پولیو کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معمول کی امیونائزیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے یہ ہدایت وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق سے ملاقات کے دوران دی۔ وزیراعظم نے دیامر میں رپورٹ ہونے والے حالیہ پولیو کیس پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ معمول کی امیونائزیشن کو مزید بہتر بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسی یونین کونسلیں جہاں پولیو کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور امیونائزیشن بہتر نہیں...
کراچی: شہر قائد میں مائی کلاچی بحریہ کمپلیکس کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیےسول اسپتال لیجائی گئی ، چھیپا حکام کے مطابق حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا ہے۔ تینوں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار بتائے جاتے ہیں جبکہ متوفی کی شناخت 23 سالہ اشفاق کے نام سے کی گئی جبکہ 20 سالہ احمد اور 30 سالہ عبدالباسط کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پولیس حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدم پیشی پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز صبا ستار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ایس ایس پی آپریشنز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو 11 جون کو طلب کرلیا۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کیخلاف ایک اور نظرِ ثانی درخواست دائر سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف ایک اور نظرِ ثانی درخواست دائر کر دی گئی۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود آپ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، عدالت میں پیش نہ ہونا...
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس میں اضافے کو بھتہ قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: این ایچ اے کی جانب سے ایک بار پھر ٹول ٹیکس میں اضافہ، نئی شرح کیا ہے؟ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کے لیے یہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس میں اضافہ بھتے کی مانند ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 50 فیصد اضافے کا کوئی جواز نہیں، یہ قابل مذمت ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے بصورت دیگر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اسے عدالت میں...
سٹی 42 : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے عید کے موقع پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق عید کے موقع پر لوگ اپنے آبائی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں اور ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے، چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال حد رفتار کی پابندی،اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں، لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے...
بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق اس سال کے آغاز سے ، چین کے بین الاقوامی ایئر کارگو نیٹ ورک کو فروغ دیا گیا ہے ، مئی کے آخر تک ، ملک بھر میں مجموعی طور پر 101 نئے بین الاقوامی ایئر کارگو روٹس کھولے گئے ہیں ، جس سے ہر ہفتے 195 سے زیادہ راؤنڈ ٹرپ پروازوں میں اضافہ ہوا ہے۔نئے روٹس بنیادی طور پر ایشیا اور یورپ پر مبنی ہیں ، جس میں بالترتیب 47 اور 41 نئے راستے کھولے گئے ہیں ، اور شمالی امریکہ کی سمت میں 10 نئے راستے کھولے گئے ہیں۔ کارگو کے لحاظ سے ، یہ بنیادی طور پر سرحد پار ای کامرس سامان ، الیکٹرانک مصنوعات ، آٹو پارٹس...
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) اٹک پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔(جاری ہے) تھانہ فتح جنگ میں بشارت خان ولد محمد مسکین نے درخواست دی کہ بیل دوڑ دیکھنے گلیال گاؤں گیا ہوا تھا اپنا موٹر سائیکل کھڑا کر کے بیل دوڑ دیکھنے میں مصروف ہو گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھا جسکی درخواست پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم عاطف ولد منظور ساکن پنڈ نیازی تحصیل فتح جنگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس کے انکشاف پر چوری شدہ موٹر...

وفاقی وزیر ریلوے کا خانیوال سٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے کے واقعے کا نوٹس، اعلی سطحی انکوائری کمیٹی قائم کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے کے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےاعلی سطحی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق انکوائری کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے، انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور شامل ہیں۔(جاری ہے) کمیٹی واقعے کے تمام پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لے گی، ذمہ داران کا تعین کرے گی اور آئندہ ایسے حادثات سے بچائو کے لئے جامع تجاویز مرتب کرے گی۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ انکوائری صرف خانہ پوری نہیں ہوگی بلکہ اصل ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے ملزم کو معاف کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت متاثرہ نوجوان سدھیر نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ مجھے عدالت نے بلایا، مجھے آج وکیل نے بتایا تو میں پیش ہو گیا۔ متاثر دھن راج نے عدالت میں بیان دیا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، عدالت نے استفسار کیا کہ تمہیں کسی قسم کا دباؤ کا سامنا تو نہیں؟۔ نوجوان نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں،میں نے ملزم کو معاف کردیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی، جس میں دیامر میں حالیہ پولیو کیس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ضلع دیامر میں پولیو کیس سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں بالخصوص ان یونین کونسلوں کی سخت نگرانی کی جائے جہاں پولیو کیسز کی شرح زیادہ ہے اور حفاظتی ٹیکہ جات کا نظام مؤثر نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے روٹین امیونائزیشن پروگرام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی پہنچا دیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔ Post Views: 2
کراچی: آئی بی اے کراچی(انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی کی جانب سے بغیر منظوری اور این او سی کے اجراء کے بیرون ملک جانے کا انکشاف ہوا ہے اور حکومت سندھ کے متعلقہ محکمے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کی جانب سے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ محکمے نے معاملے پر ڈاکٹر اکبر زیدی سے باقاعدہ وضاحت طلب کرنے کے لیے کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ سندھ سے اجازت مانگ لی ہے اور اس سلسلے میں سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوادی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ بغیر اجازت و این او سی بیرون ملک دورہ کرنے پر انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کو عہدے سے فارغ کر چکے...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور میں روٹس کی بندش کا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے مختلف روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص فضائی روٹ آپریشنل وجوہات کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں، تمام کمرشل پروازوں کو متبادل روٹس سے گزرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نوٹم کے مطابق مخصوص فضائی روٹ دن 1 بجے تک کمرشل پروازوں کےلیے بند رہیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور روٹس بھارتی ایئر فورس کی مشقوں کی وجہ بند ہیں
پاک بھارت جنگ میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت 4 افراد طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں 4 افراد کو طلب کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان، صنم جاوید، فلک جاوید اور یوٹیوبر آفتاب اقبال کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے گئے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چاروں افراد 5جون کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ نوٹس کے مطابق چاروں افراد کے خلاف 27 مئی کوانکوائری شروع ہوئی تھی۔ ذرائع این سی سی آئی...
تمام اساتذہ کی تقرری کے وقت درج عمر کا سروس بک، قومی شناختی کارڈ، میٹرک سرٹیفکیٹ اور تقرری آرڈرز سے موازنہ کیا جائے گا۔ عمر چھپانے یا دستاویزی تضاد کی صورت میں غیر معمولی کارروائی گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے تمام اضلاع کے اساتذہ کی سکروٹنی کا حکم دیدیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی ابتدائی تقرری کے وقت اور سنیارٹی لسٹوں کی فوری تصدیق کا حکم دیدیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل سکول ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 دن کے اندر ڈویژنل سطح پر تصدیقی کمیٹیاں تشکیل دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کمیٹیوں کو دو کلیدی کام سونپے گئے ہیں جس کے مطابق تمام اساتذہ کی تقرری کے وقت درج عمر کا سروس...
سٹی 42 : بلوچستان کے بعض شہروں میں ماسک پہننے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سوراب اور نوشکی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشنز جاری کردیے گئے، جن کے مطابق دونوں شہروں میں ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی 10جون تک پابندی رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوراب میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران عوام دور رہیں۔ حکومت آئندہ بجٹ تاجروں کی مشاورت سے تیار کرے،انجمن تاجران کا مطالبہ
کراچی کی عدالت نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم سلمان فاروقی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ یہ بھی پڑھیں ’ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے‘، عدالت پیشی کے موقع سلمان فاروقی کی پٹائی ہو گئی عدالت نے پولیس اور پراسیکیوٹر کو 5 جون کے لیے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ اس وقت ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں، دونوں کو کل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ مقامی کمپنی کے سربراہ سلمان فاروقی نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی...
حکومت سندھ نے وفاقی ایچ ای سی کی جانب سے پبلک فنڈز سے وائس چانسلرز کو بیرون ملک دورہ کرانے کی ترغیب دینے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انھیں پبلک فنڈز سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ایسا کوئی معاملہ رپورٹ ہوا تو اس خیال باقاعدہ اطلاع کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ کو دی جائے گی۔ وائس چانسلر کے نام یہ خط بدھ کی دوپہر سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ " ایکسپریس" میڈیا گروپ نے اپنی اشاعت...
بیجنگ :حالیہ دنوں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے دوران چینی اور غیر ملکی سیاحوں نے لوک مہارتوں اور ثقافت کا شان دار تجربہ کیا اور چین کے مختلف حصوں میں ڈریگن بوٹ ریسنگ، زونگزی بنانے اور دیگر روایتی سرگرمیوں کے مشاہدے سے تہوار کے پرکشش ماحول کو محسوس کیا۔ ڈریگن بوٹ فیسٹیول چین کا پہلا روایتی تہوار ہے جسے عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا ہے۔ متنوع لوک سرگرمیاں نہ صرف چینی ثقافت کی منفرد کشش کو ظاہر کرتی ہیں ، بلکہ صارفی مارکیٹ کو متحرک کرنے کے لئے ایک نیا انجن بھی بن جاتی ہیں۔بدھ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں بتا یا ہے کہ اس سال کے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے دوران ،...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر ویز پر نان ایم ٹیگ او کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا، نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز لاگو ہوں گے۔ نان ایم ٹیگ او کم بیلنس گاڑیوں کے نئے ٹول چارجز کا اسلام آباد سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اطلاق 15 جون سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار کیلئے ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے عبدالحکیم تک نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار پر ٹول ٹیکس1200 روپے ہو گا، پنڈی بھٹیاں...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر ویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز لاگو ہوں گے،نئے ٹول چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اطلاق 15 جون سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار کے لیے ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے، لاہور سے عبدالحکیم تک نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار پر ٹول ٹیکس 1200 روپے ہو گا، پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے پر نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار پر ٹول ٹیکس 1600 روپے وصول کیا...
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 500 سے زائد اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرکے ان اکاونٹس ہولڈرز کو نوٹسز بھجوائے ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بے بنیاد پروپیگنڈا کرنیوالے یوٹیوبرز کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آفتاب اقبال، معید پیرزادہ سمیت حمایت یافتہ 20 سے زائد یوٹیوبرز کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران سوشل میڈیا پر حساس اداروں کیخلاف بیانات دینے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو اس حوالےسے طلب کرلیا ہے۔ ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے...
10 جون کو وفاقی حکومت کی جانب مالی سال 2025۔26 کا بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہیں۔ جس پر قریباً ہر فرد کی نظر ہے۔ اس وقت ہر خاص و عام شخص کی دلچسپی ہے کہ بجٹ میں کیا مہنگا ہونے جا رہا ہے اور کن چیزوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے؟ پاکستانی عوام کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو ہمیشہ موٹر بائیکس اور گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں خاص طور پر گاڑیوں کی قیمتیں گزشتہ چند برس سے بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ جس کے باعث گاڑی خریدنا نہایت مشکل ہو چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بجٹ میں عوام کو گاڑیوں اور موٹر بائیکس پر کتنا...
لاہور: لاہور میں ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والے ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گزشتہ ماہ ایک دن میں ریکارڈ 10 وارداتیں بھی کیں، ڈاکو موٹر سائیکل چوری کرکے ڈکیتی کی واردات میں استعمال کرتے تھے۔ ڈاکوؤں کی پہ در پہ وارداتوں کی کلوز سرکٹ فوٹیجز سامنے آئیں، جس پر ملزمان کو گڑھی شاہو سے جوہر ٹاون پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے تھے، موٹر سائیکل چوری کرکے واردات کرتے اور کسی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتے تھے۔ ڈاکوؤں کی شناخت علی سلیم اور مدثر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد راولپنڈی شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری ۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر سی ڈی اے میٹرونے میٹرو بس سروسز کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا۔ اب تمام روٹس پر یک طرفہ کرایہ 50 روپے ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی۔خصوصی ہدایت پر پرانا کرایہ بحال کیا گیا ہے جاری کئے گئے پبلک نوٹس کے مطابق اورنج لائن بس سروس روٹ نمبر ایف اے ایف سے این فائیو کرایہ 50 روپے جبکہ این فائیو ٹو ائیر پورٹ کرایہ 90 روپے ہوگا۔اسی طرح گرین لائن فیڈر روٹ سروس پمز تا بھارہ کہو 50 روپے جبکہ بلیو لائن روٹ سروس پمز تا گلبرگ گرین 50 روپے جبکہ الیکٹرک وہیکل فیڈر روٹ سروس اسلام آباد کے تمام...
( ویب ڈیسک)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے موٹر ویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز لاگو ہوں گے،نئے ٹول چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اطلاق 15 جون سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار کے لیے ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے، لاہور سے عبدالحکیم تک نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار پر ٹول ٹیکس 1200 روپے ہو گا، پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے پر نان ایم ٹیگ، کم بیلنس کار...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں دو روز قبل پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیابان اتحاد پر پیش آنے والے حادثے کی فوٹیج میں نوجوان کو ہلکی رفتار سے موٹرسائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں اسی اثنا ایک تیز رفتار گاڑی آئی جس نے تیزی سے کٹ مارا تو نوجوان قیمتی گاڑی کے پچھلے دروازے سے ٹکرا گیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھن راج نے گاڑی چلانے والے کو حادثہ کا قصور وار کہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر کا کہنا ہے کہ دھن راج کے پاس لائسنس ہونے یا نہ ہونے کا علم نہیں ، بظاہر وہ 16 سے 17 سال کا...
بلوچستان کے ضلع سوراب میں ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر باہر نکلنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اہم حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کردیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوراب میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑا ایکشن متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے محکموں نے ضلع میں مشتبہ سرگرمیوں کی نشاندہی کی...
نوٹس کے مطابق جہانزیب مینگل نے اسمبلی میں موثر آواز نہیں اٹھائی، پارٹی اجلاسوں سے غیر حاضر رہیں، جبکہ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کے رکن جہانزیب مینگل کو پارٹی قوائد کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دنوں میں جواب طلب کر لیا۔ بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ جہانزیب مینگل نے بی این پی کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی میں موثر آواز بلند نہیں کیا۔ پارٹی کے اجلاسوں میں غیر حاضر رہیں، جبکہ پارٹی سے مشاورت کے بغیر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ نوٹس کے مطابق 15...
اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر کی موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، اضافی ٹول چارجز 15 جون 2025 سے موٹرویز پر لاگو ہوں گے۔ نئی پالیسی کے تحت نان ایم ٹیگ گاڑیوں اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز لاگو ہوں گے۔ یہ اقدام نہ صرف ریونیو میں اضافہ بلکہ ایم ٹیگ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور موٹروے نیٹ ورک کو مزید مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔ نئے ٹول ٹیکس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور (M-2) موٹروے پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر جیل واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا، جب کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جیلز اور سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو فوری طور پر معطل کر دیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے میڈیا کنسلٹنٹ عبدالرشید چنا کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ احکامات وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ملیر جیل واقعے سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔ اجلاس میں سینئر وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری برائے وزیرِ اعلیٰ آغا واصف اور...
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی 73 سالہ نسیم الدین کے مکے میں ہتھوڑے جیسی طاقت ہے۔نسیم الدین نے 1 منٹ میں 150 اخروٹ توڑے تھے، اب 50 سکینڈ میں 163 اخروٹ توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔73 سالہ شخص یا یہ دوسرا عالمی ریکارڈ ہے، ان کا پورا خاندان ہی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہے۔نسیم الدین کا بیٹا 125 ورلڈ ریکارڈ بنا چکا ہے جبکہ پوتا، پوتی اور بہو بھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کراچکے ہیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق فاست بولر شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان کی جانب سے بھیجے گئے ہتک عزت کے قانونی نوٹس کو ’ناقص، بےبنیاد اور سراسر فضول‘ قرار دیتے ہوئے ایڈووکیٹ سلمان نیازی کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے 25 مئی 2025 کو تماشا پر چلنے والے کرکٹ شو دی ڈگ آؤٹ کی قسط 31 کے دوران شعیب اختر کی جانب سے دیے گئے ایک متنازع ریمارکس کے بعد انہیں قانونی نوٹس بھیجاتھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے 25 مئی 2025 کو تماشا پر چلنے والے کرکٹ شو دی ڈگ آؤٹ کی قسط 31 کے دوران شعیب اختر کی جانب سے دیے گئے ایک متنازع ریمارکس کے...
—فائل فوٹو 10 بلین ٹری سونامی پروگرام بلوچستان کے 27 ملازمین کو کنٹریکٹ کی برطرفی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔ملازمین کو کنٹریکٹ کی برطرفی کے نوٹس پروجیکٹ ڈائریکٹر پروگرام کی جانب سے جاری ہوئے۔برطرفی کے نوٹس تمام ملازمین کے سروس کنٹریکٹ ختم ہونے پر جاری کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے بلین ٹری سونامی، بلوچستان میں 16 ارب 80 کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف قائمہ کمیٹی کے مطابق پرانے درختوں کو بھی 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ظاہر کیا گیا۔پی اے سی کا کہنا ہے کہ 3 سال میں منصوبے کی مجموعی کارکردگی صرف 12.43 فیصد رہی۔متعلقہ ملازمین کو پروگرام سے متعلق زیرِ التواء رپورٹس، اسائنمنٹس اور دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایسی دنیا اب تصوراتی بات نہیں رہی جہاں الگورتھم ہی فوجیوں اور شہریوں دونوں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈرون جنگ کی شکل تبدیل کر رہے ہیں جس سے کسی لڑائی میں خوداختیاری کے بارے میں کڑے اخلاقی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی پالیسی ساز جنگ کے اصول و قوانین طے کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں اور ایسے میں تیزی سے تبدیل ہوتی اور ترقی پاتی اس ٹیکنالوجی کو قابو میں رکھنے کی کوشش بھی جاری ہے۔ انسان روزانہ خود ہی مشینوں کو اپنے بارے میں اطلاعات مہیا کرتے ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار کے تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے سدھیر نے کہا کہ میری بہن ڈیفنس میں دفتر میں نوکری کرتی ہے، خیابان اتحاد میں دونوں بہنوں کو لینے جا رہا تھا، جیسے ہی بہنوں کے قریب پہنچا تو گاڑی سے ٹکر ہوئی۔ متاثرہ لڑکے کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار شخص نے تشدد کرنا شروع کر دیا، میں معافی مانگتا رہا مگر وہ مارتے رہے، قریب موجود شخص نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھایا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ایک اور شخص گرفتار کراچی: ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاء اور شہریوں نے احاطہ عدالت میں پٹائی کر دی،عدالت سے واپسی پر ملزمان کو لے جاتے ہوئے احاطے میں موجود سائلین نے شور مچایا۔ سائیلین نے ملزمان کو دیکھ کر کہا مارو مارو جس پر پولیس ملزمان کو بھگاتے ہوئے موبائل تک لے گئی اور سٹی کورٹ سے روانہ ہوگئی۔ اسی دوران چند شہری اور وکلاء نے ملزم سلمان فاروقی کو تھپڑمار دئیے۔عدالت سے واپس لے جاتے ہوئے ایک وکیل کی جانب سے دوبارہ ملزم سلمان کو تھپڑ ماراگیا۔ قبل ازیں عدالت نے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد...
—فائل فوٹو لاہور میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے گجومتہ میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریلر کے ساتھ ٹکرانے سے 2 نوجوان جاں بحق deکراچی منگھو پیر تھانہ کی حدود ناردرن بائی پاس پر... حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ حارث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
فوٹو: سوشل میڈیا کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی نامی شہری سمیت دونوں ملزمان کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔کراچی سٹی کورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی تو اس موقع پر گزری پولیس نے 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزم سلمان فاروقی سے سوال کیا کہ آپ کا وکیل کون ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ میرے وکیل نعیم قریشی ہیں۔عدالتی عملے نے ملزمان کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کردی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کریں۔ کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ایک اور شخص...
کراچی ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ مقدمہ عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی موبائل کمپنی میں سیلز...
راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آزاد حکومت کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل اب جوان ہو چکی ہے وہ اپنے آبائواجداد کے راستے پر گامزن ہو کر آزادی کی منزل حاصل کرنے کیلئے بے تاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کی وزیر امتیاز نسیم نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مودی سرکار کے ہندوتوا ایجنڈے اور خطے کے امن پر اس کے مہلک اثرات کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق محترمہ امتیاز نسیم نے راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے پاکستانی مسلح افواج نے فیلڈ...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم کا سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور پہلے سے گرفتار ہیں اور گاڑی بھی ضبط ہوچکی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس میں لینڈ کروزر اور بائیک سوار میں ٹکر کے بعد شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے نجی کمپنی کے مالک سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی واقعے پر گارڈز کے ساتھ مل کر نوجوان پر تشدد کیا تھا جس کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، نوجوان کے ساتھ موجود خواتین معافی مانگتی رہیں مگر ملزم نے پھر بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کے خلاف درخواست موصول ہونے پر اسے...
کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبروں پر وزیر جیل سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل اور ڈی آئی جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر جیل علی حسن زرداری نے کہا کہ کوئی قیدی فرار ہوا ہے تو اسے ہر حال میں پکڑا جائے۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ واقعے میں غفلت برتنے والے افسران کا تعین کیا جائے گا۔ کراچی میں زلزلے کے باعث ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، جس پر کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرار قیدیوں کی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ایک اور شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے بعد اب اس کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو میں یہ ملزم بھی نوجوان پر تشدد کرتے نظر آرہا ہے۔ اس ملزم کو فوٹیج کی مدد سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شہری پر تشدد کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو کل ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ڈیفنس‘ رئیس زادے کی جانب سے شہری پر تشدد کا ایک اور واقعہ کراچی: ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والا ملزم گرفتار یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان...
وہ گاؤں میں وصولی کے لیے آیا تھا‘ اس کی کمپنی کھیتی باڑی کے آلات بناتی تھی‘ کسان یہ آلات خرید کر لے جاتے تھے‘ کمپنی عموماً ادھار نہیں دیتی تھی لیکن بعض اوقات کسانوں کے پاس رقم کم پڑ جاتی تھی چنانچہ مالکان دس بیس فیصد ادھار کرنے پر مجبور ہو جاتے تھے‘ سال کے آخر میں حساب کیا گیا تو پتہ چلا دس دیہات کے کسانوں نے کمپنی کے سالانہ منافع کے برابر پیسے دینے ہیں‘ یہ چھوٹی چھوٹی رقمیں تھیں‘ کسی کسان کے ذمے سو ڈالر تھے اور کسی نے صرف پچاس ڈالر ادا کرنا تھے۔ لیکن کمپنی نے جب یہ سو پچاس ڈالر جمع کیے تو یہ رقم ہزاروں ڈالرز میں تبدیل ہو گئی اور یہ...
پولینڈ کے متنازع اور قدامت پسند مؤرخ کارول ناوروٹسکی نے سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں معمولی فرق سے میدان مارلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناوروٹسکی نے 50.89 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف وارسا کے لبرل میئر رافاؤ تراسکوسکی کو 49.11 فیصد ووٹ ملے۔ صدارتی الیکشن جیتنے والے 42 سالہ کارول ناوروٹسکی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل اور ان کی پارٹی دائیں بازو کی سخت گیر قوم پرست جماعت ہے۔ وہ ماضی میں پولینڈ کے انسٹیٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں جہاں انھوں نے دوسری جنگ عظیم میں پولینڈ کے کردار کو ’’قومی فخر‘‘ قرار دیتے ہوئے ان پہلوؤں کو مسترد کیا جو پولش قوم پرست بیانیے کے خلاف جاتے ہیں۔ کارول ناوروٹسکی کی فتح...
دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں موجود کئی دوکانوں اور مکانوں پر اترپردیش سینچائی محکمہ کی طرف سے غیرقانونی تعمیرات کے معاملے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے میں بلڈوزر کارروائی کے خلاف داخل کی گئی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے بلڈوزر کارروائی پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ جسٹس سنجے کرول نے کہا کہ ہم نے معاملہ پڑھ لیا ہے، فی الحال ہم کوئی حکم نہیں جاری کریں گے، معاملہ چھٹیوں کے بعد سنا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے پر جسٹس کرول کی دو رکنی بینچ کے سامنے یہ معاملہ تھا۔ سماعت کے دوران سینیئر وکیل سنجے ہیگڑے نے عدالت کے ایک...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کے واقعے سے متعلق عینی شاہد نے تفصیلات بتا دیں، شہری سلیم نے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا۔ڈیفنس خیابان اتحاد کمرشل میں شہری پر تشدد کے واقعہ کے عینی شاہد محمد سلیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے سامنے موٹر سائیکل کی گاڑی سے ہلکی ٹکر ہوئی، گارڈ اور ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار پر شدید تشدد کیا۔عینی شاہد محمد سلیم کا کہنا ہے کہ ان افراد کو نہیں جانتا مگر ذمہ دار شہری کی حیثیت سے مقدمہ درج کروایا۔ کراچی: ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والا ملزم گرفتارڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ کا...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میر خان گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق اس کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کی شناخت فیضان اور ساگر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ 3 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید...
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹر سائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹر سائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص سلمان فاروقی نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت...
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان ڈارامہ انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل حرا احمد کو ایک فوٹو شوٹ کے دوران منگنی کی پیشکش، اداکارہ اچانک ملنے والے سرپرائز پر حیران ہوگئیں۔ اداکارہ حرا احمد کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دلہن بنےفوٹو شوٹ کروا رہی ہیں، اداکارہ فوٹو شوٹ کروانے میں اتنی مگن تھی کہ اپنے منگیتر کے آنے کا احساس تک نہ ہوا، شیئر کی گئیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار منگیتر چپکے سے ان کے پیچھے آکر کھڑے ہوجاتے ہیں اور حرا کو آواز دے کر اپنے گھٹنوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور ان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی آگے بڑھاتے ہیں۔ حرا احمد جو ان سب سے انجان تھی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم سلمان فاروقی کو تھانے منتقل کر دیاگیا،ڈی آئی جی ساﺅتھ کا کہنا ہے کہ کراچی ڈیفنس میں خیابان اتحاد میں موٹرسائیکل سوار پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری ڈیفنس سے عمل میں آئی ہے ،ملزم سلمان فاروقی سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم سلمان فاروقی نے گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقے اتحاد کالونی میں شہری پر تشدد کیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ کراچی میں بااثر کار سوارشہری نے موٹر سائیکل سوار کوفیملی کے سامنے تشدد کانشانہ بنایا تھا۔واقعہ ڈیفنس کے فیز 6...
فوٹو اسکرین گریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم سلمان فاروقی کو گذری تھانہ منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں...