پاک-قازق مشترکہ جنگی مشق ’دوستارم۔فائیو‘ کی اختتامی تقریب میں اسپیشل فورسز کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے مابین انسدادِ دہشتگردی کے مشترکہ مشق ’دوستارم۔فائیو‘ کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان قازقستان افواج کی مشترکہ مشق ’دوستاریم-5‘ چراٹ میں جاری
2 ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور قازقستان کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ تھے، جبکہ قازقستان کے سفیر اور ڈیفنس اٹیچی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
مشق کے دوران دونوں ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔
مشترکہ مشق کا مقصد انسدادِ دہشتگردی کے آپریشنز سے متعلق طریقہ کار، حکمتِ عملی اور عملی مہارت کو مزید بہتر بنانا تھا، ساتھ ہی دونوں برادر ممالک کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا بھی اس کا اہم ہدف تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’دوستارم۔فائیو‘ انسداد دہشتگردی پاکستان آرمی قازقستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دوستارم فائیو انسداد دہشتگردی پاکستان ا رمی قازقستان
پڑھیں:
جی ایچ کیومیں چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب
( احمد منصور )چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہوئے، اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی، مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔
پنجاب میں روڈ بحالی و تعمیراتی پروگرام کا سلسلہ تیزی سے جاری
تاریخ میں پہلی بار چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
یاد رہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔
معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کے ساتھ دشمن کے 7 جدید ترین طیارے بھی گرائے۔