پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا کے گمراہ کن اور زہریلے پروپیگنڈے کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ بھارتی چینلز خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے اور دہشت گردوں کے بیانیے کو فروغ دینے کی مذموم مہم میں مصروف ہیں۔
وزارتِ اطلاعات نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اپنی پراکسی تنظیم، “فتنہ الخوارج” کی حمایت میں کھل کر سامنے آیا ہے۔
ایک بھارتی چینل این ڈی ٹی وی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ “8 اکتوبر کو کرم میں فتنہ الخوارج نے گھات لگا کر پاک فوج کے 22 جوانوں کو شہید کیا”۔ تاہم، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے واضح کیا کہ یہ واقعہ کرم نہیں بلکہ ضلع اورکزئی میں پیش آیا تھا، جہاں 7 اور 8 اکتوبر کو انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران 11 فوجی شہید ہوئے جبکہ 19 خوارج کو مارا گیا۔
اسی طرح، بھارتی چینل “ریپبلک نیوز انڈیا” نے بھی ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ فتنہ الخوارج نے 24 گھنٹوں میں پاک فوج پر 16 حملے کیے۔ لیکن یہ دعویٰ بھی بے بنیاد ثابت ہوا، کیونکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران صرف 5 خوارج مارے گئے تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مودی کی حکومت کے زیر اثر بھارتی میڈیا اس طرح کی جھوٹی اور مضحکہ خیز رپورٹنگ کر رہا ہے، جو خطے میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔ بھارتی میڈیا کا یہ پروپیگنڈا دہشت گردوں کے بیانیے کو تقویت دینے کے لیے کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا

پڑھیں:

جماعت اسلامی نے انتشار اور پروپیگنڈا کو اصل سیاست سمجھ لیا ہے، سعدیہ جاوید

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ شہری جماعت کے پروپیگنڈا والے اصل چہرے کو دیکھ چکے اور پہچان بھی چکے ہیں، ان کے خلاف بینرز بھی انہی کے علاقوں میں لگنا شروع ہوگئے ہیں، سندھ حکومت کی کوششوں سے ٹریک سسٹم کے بعد حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ جماعت اسلامی نے انتشار اور پروپیگنڈا کو اصل سیاست سمجھ لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اتوار کو عوام کو تنگ کرنے کا مقصد صرف اپنے ٹاؤنز کی نااہلی چھپانا ہے، یہ کبھی کہتے ہیں مین ہول کور لگانا ہمارا کام نہیں، پھر دعویٰ کرتے ہیں 35 ہزار مین ہول کو کور لگائے۔ سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ شہری جماعت کے پروپیگنڈا والے اصل چہرے کو دیکھ چکے اور پہچان بھی چکے ہیں، ان کے خلاف بینرز بھی انہی کے علاقوں میں لگنا شروع ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوششوں سے ٹریک سسٹم کے بعد حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی پرواز میں کبوتر کی اچانک انٹری سے افراتفری مچ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • بھارتی اداکارہ سنینا، اماراتی سوشل میڈیا انفلوئنسرکی قربتیں؛ تصاویر وائرل
  • بھارتی اداکارہ اور اماراتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے درمیان قربتیں؛ تصاویر وائرل
  • بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ 30 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
  • مودی سرکار بے نقاب، انڈیگو ایئرلائن بحران نے بھارتی فضائی نظام ہلا کر رکھ دیا
  • بھارتی ٹینک پھر نہر میں ڈوب گیا، فوجی مشقوں میں سنگین ناکامیوں کا نیا سلسلہ بے نقاب
  • اسرائیلی کمپنی کی پاکستانیوں کی پرائیوسی کو نقصان پہنچانے کی سازش بے نقاب
  • پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی نے انتشار اور پروپیگنڈا کو اصل سیاست سمجھ لیا ہے، سعدیہ جاوید
  • فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنے والے عناصر مسترد، پاکستانی علماء کا دو ٹوک مؤقف