جھوٹا بیانیہ، من گھڑت خبریں اور جعلی تصاویر طالبان رجیم کے منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے۔ پرانی ویڈیوز کو نیا دکھا کر حقیقت کو مسخ کرنا افغان  طالبان کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارت، پاکستان دشمن سازشوں میں افغان پروپیگنڈہ مشین کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے جھوٹے پروپیگنڈے کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارت اور افغان طالبان سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں۔ ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے چمن اجتماع کی پرانی ویڈیوز کو پھیلانا شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی ویڈیوز دسمبر 2022 میں چمن اجتماع کی ہیں۔ جھوٹا بیانیہ، من گھڑت خبریں اور جعلی تصاویر طالبان رجیم کے منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے۔ پرانی ویڈیوز کو نیا دکھا کر حقیقت کو مسخ کرنا افغان  طالبان کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارت، پاکستان دشمن سازشوں میں افغان پروپیگنڈہ مشین کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

یو این دفاتر میں افغان خواتین کے کام پر پابندی ہٹائیں، اقوام متحدہ کا طالبان حکومت سے مطالبہ

سوزن فرگوسن نے ایک بیان میں کہا کہ افغان خواتین کو یو این دفاتر میں کام سے روکنا زندگی بچانے والی خدمات کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان خواتین کو دفاتر اور فیلڈ میں محفوظ رسائی دی جائے، جتنی دیر یہ پابندیاں رہیں گی، اتنا ہی زندگی بچانے والی خدمات کو خطرہ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کی خواتین کی ایجنسی کی خصوصی نمائندہ سوزن فرگوسن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یو این دفاتر میں افغان خواتین کے کام پر پابندی ہٹائی جائے۔ سوزن فرگوسن نے ایک بیان میں کہا کہ افغان خواتین کو یو این دفاتر میں کام سے روکنا زندگی بچانے والی خدمات کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان خواتین کو دفاتر اور فیلڈ میں محفوظ رسائی دی جائے، جتنی دیر یہ پابندیاں رہیں گی، اتنا ہی زندگی بچانے والی خدمات کو خطرہ رہے گا۔ سوزن فرگوسن نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اور برابری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر میں طالبان حکام نے اقوام متحدہ دفاتر میں خواتین عملے کے داخلے پر پابندی لگائی تھی۔ طالبان حکام نے اس معاملے پر تبصرہ کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا افغان طالبان رجیم کو انتباہ: کیا یہ پالیسی میں نیا موڑ ہے؟
  • افغانستان میں طاقت کی کشمکش اور بھارت کا بڑھتا ہوا کردار
  • دریائے ہلمند پر ایران افغان تنازع: طالبان رجیم دوستوں کو دشمن بنا رہی ہے
  • 7ارب ڈالرکافوجی سازوسامان طالبان کےپاس ہے،امریکی انسپکٹرجنرل
  • یو این دفاتر میں افغان خواتین کے کام پر پابندی ہٹائیں، اقوام متحدہ کا طالبان حکومت سے مطالبہ
  • پاک افواج کیخلاف مذموم مہم ناقابل برداشت ہے‘ حنیف عباسی
  • سوشل میڈیا کے کرشمے
  • پاکستان سے ادویات کی تجارت روکنے کے بعد افغانستان میں طبی بحران پیدا
  • آسٹریلیا نے افغان طالبان عہدیداران پر پابندیاں عائد کر دیں
  • پاکستان کی بہترین حکمت عملی نے پہلگام واقعے کے پیچھے کار فرما بھارت کے مذموم مقاصد ناکام بنا دیے، ڈاکٹر فائی