پاک فوج کی باجوڑ میں کارروائی ، فتنہ الخوارج کے نور ولی محسود کا نائب امجد عرف مزاحم مارا گیا، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے مفتی نور ولی محسود کا نائب امجد عرف مزاحم مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اور 30 اکتوبر 2025 کی درمیانی رات، پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب ضلع باجوڑ میں ایک گروہ کی مشکوک نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت شناخت کیا۔ یہ گروہ فتنہ خوارج کے دہشت گردوں پر مشتمل تھا جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کے جوانوں نے انتہائی مہارت اور درستگی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ان خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں چار خوارج ہلاک ہوئے، جن میں خارجی کمانڈر امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا، جو ایک اعلیٰ قدر کا ہدف (High Value Target) اور خوارج کا اہم رہنما تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے طلبا کیلئے مفت لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کر دیا
ہلاک ہونے والا دہشت گرد کمانڈر امجد، خارجی رہنما نور ولی کا نائب اور فتنہ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ وہ افغانستان میں رہائش پذیر رہتے ہوئے پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ امر قابلِ توجہ ہے کہ فتنہ الخوارج کی قیادت، جو اس وقت افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہے، پاکستان کے اندر دراندازی کی کوششوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ پاکستان کے اندر اپنی موجودگی کا تاثر قائم رکھ سکے اور باجوڑ و مہمند میں اپنے خوارج کی گرتی ہوئی ہمت کو سہارا دے سکے، کیونکہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے مؤثر آپریشنز نے ان کی کمر توڑ دی ہے۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ
ترجمان پاک فوج کے مطابق ایک بار پھر یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ عبوری افغان حکومت کو لازمی طور پر ایسے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں جن سے افغان سرزمین کسی بھی خارجی یا خارجی گروہ کے ذریعے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ یہ واقعہ پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے کہ افغان سرزمین اب بھی فتنہ الخوارج جیسے بھارتی سرپرستی یافتہ گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔ علاقے میں صفائی (Sanitization) آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خارجی کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
وفاقی دارالحکومت میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرکے میاں بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے "عزمِ استحکام" کے وژن کے تحت، جو وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان نے منظور کیا ہے، اپنی انسدادِ دہشت گردی کی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے تاکہ ملک کو غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج آئی ایس پی آر پاکستان کے کے مطابق خوارج کے خوارج کی
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔