راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں قبائلی عمائدین کے جرگے کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز 11 کور میں سیکیورٹی صورت حال، آپریشنل تیاریوں، پاک-افغان سرحد پر امن و استحکام اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

صدر پیوٹن نے نہ پاکستان کا ذکر کیا اور نہ ہی افغانستان کا، روسی سفارتخانے نے وائرل ویڈیو جعلی قرار دے دی

بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل نے پاک افغان کشیدگی کے دوران قبائلی عوام کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکی غیر مشروط حمایت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔قبائلی عمائدین نے دہشت گردی اور افغان طالبان کے خلاف مسلح افواج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے۔افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے تسلسل کے باوجود پاکستان نے گزشتہ چند ساl میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور افغانستان کے ساتھ متعدد مواقع پر سفارتی اور اقتصادی تعاون بڑھایا ہے.

اس تعاون کا مقصد پاک-افغان دوطرفہ تعلقات کو بہتربنانا ہے، تاہم بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے بجائے، افغان طالبان حکومت ان گروپس کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ پاکستان خصوصاً خیبر پختونخواہ کو دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں سے پاک کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی جانب سے بے لاگ گفتگو کو سراہا اور پاکستان میں امن کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے نظریے کو خیبرپختونخواہ کے قبائل میں کوئی قبولیت نہیں ہے۔

قبل ازیں پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سرحد پار دہشت گردی قبائلی عمائدین کی جانب سے کے خلاف سے پاک

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایپک سی ای او سمٹ کے موقع پر خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ’عظیم انسان اور زبردست فائٹر‘ ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بقول، پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک زبردست فائٹر ہیں۔ ’میں انہیں اور وزیراعظم کو شاندار قیادت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، دونوں نے امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے تباہ ہوئے: ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا

ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے 7 طیارے مار گرائے تھے، جو ایک خطرناک صورتِ حال تھی کیونکہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔

’میں نے وزیراعظم مودی سے کہا کہ اگر تم جنگ جاری رکھتے ہو تو ہم تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے، اور یہی بات میں نے پاکستان سے بھی کہی کہ اگر تم بھارت سے لڑتے ہو تو امریکا تمہارے ساتھ تجارت بند کر دے گا۔‘

ٹرمپ کے مطابق، میں نے دونوں کو خبردار کیا کہ اگر لڑائی بند نہ کی تو 250 فیصد ٹیکس لگا دوں گا، جس کے بعد 48 گھنٹے کے اندر دونوں ملکوں نے جنگ روکنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 27ویں بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کردیا

صدر ترمپ کے بقول، 2 دن بعد دونوں ممالک نے فون کر کے کہا کہ ہم سمجھ گئے، اب لڑائی بند کر دی گئی ہے۔ ’کیا بائیڈن ایسا کر سکتے تھے؟‘

امریکی صدر نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کی پالیسیوں نے صرف جنوبی ایشیا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں جنگوں کو روکنے میں مدد دی۔

’میں نے پچھلے 8 ماہ میں 8 جنگیں روکی ہیں۔ تجارت اور ٹیرف کے ذریعے تنازعات ختم کیے۔ حال ہی میں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان تنازع بھی دو دن میں حل کرایا، جس پر ملائیشیا میں امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔‘

مزید پڑھیں:  پاک بھارت اور ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلانات، صدر ٹرمپ کے بیانات میں کیا مماثلت رہی؟

ٹرمپ نے کہا کہ جنگیں روکنا صرف امریکا کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔ ’ہم نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں، یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔‘

ٹرمپ نے اپنی تقریر میں متعدد بار کہا کہ دنیا کو جنگوں نہیں، امن کی ضرورت ہے، اور امریکا اب طاقت کے ساتھ امن قائم کرنے کے مشن پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی صدر بائیڈن پاکستان تھائی لینڈ ٹیرف ڈونلڈ ٹرمپ فائٹر فیلڈ مارشل عاصم منیر کمبوڈیا وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل
  • افغان سرزمین سے کی جانے والی دہشتگردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل
  • طالبان رجیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے لیکن انہوں نے دہشتگردوں کی مدد کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور دورہ، قبائلی عمائدین سے اہم ملاقات
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی،  فیلڈ مارشل
  • افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب
  • پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فائٹر ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • عرب ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کامیاب دورہ