قوم کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-28
چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔ خیبر پختونحوا کے ضلع چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پارٹی بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے‘جس دن سے پارٹی بانی نے مجھے نامزد کیا تو کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اِن لوگوں کی فکر نہیں عوام کو میں قبول ہوں، تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان لوگوں نے پریس کانفرنس کرکے مجھے دہشت گرد بنانے کی کوشش کی، کہا گیا میرے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے، پارٹی بانی کے وژن کے مطابق ایجوکیشن، ہیلتھ میں کام ہوں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کوپیغام دینا چاہتا ہوں‘ پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا‘ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہری پور انتخابی بے ضابطگی کیس ‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-08-26
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مختلف کیسز کی سماعت 10 دسمبر کو کرے گا، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ سابق اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب کی انتخابی بے ضابطگیوں کی درخواست پر بھی سماعت ہو گی، جس میں جعل سازی اور فارم 47 فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ضمنی انتخاب کے نتائج کی فوری دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دی گئی تھی جبکہ نتائج کی کنسولیڈیشن کا نوٹس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست بھی دی گئی تھی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کی ڈی ایم او ایبٹ آباد کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لے مقرر کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے حذیفہ رحمٰن کی ڈی ایم او ڈیرہ غازی خان کے حکم کے خلاف اپیل پر بھی سماعت مقرر کی ہے۔ پی پی269 مظفرگڑھ کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ری کاؤنٹنگ اور ری پولنگ کی درخواست بھی شامل ہے۔ محمد اقبال کی طرف سے حلقہ269 میں ری رولنگ کی درخواست دائر پر بھی سماعت کی جائے گی۔