جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیراعلی خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی نے پارٹی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ کی عوام سے خطاب اس لیے ضروری تھا یہاں سے ایک سیاسی جماعت کا خاتمہ کیا، خیبر پختونخوا کے عوام بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس روز سے میرا نام وزیراعلی کے لیے آیا تو اسی وقت کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اور کسی کی فکر نہیں مجھے عوام کی فکر ہے اور میں عوام کو قبول ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے عوام کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک ہے، تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آچکی ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ پریس کانفرنس کرکے مجھے دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی گئی، میرے بارے میں کہا گیا یہ بچہ ہے چلا نہیں سکے گا، ڈرون اٹیک اور بم باری قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور بیوروکریسی میں وہی فیصلے ہوں جو بانی چئیرمین کا ویژن ہے، میرا اتنا لیول نہیں کہ میں کسی کے بارے میں بات کروں، مجھے ووٹ بانی چئیرمین کے نام سے ملا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے بانی چئیرمین سے ملنے کی کوشش کی، وزیراعظم سے بات کی عدالت نے فیصلہ دیا مجھے ملنے نہیں دیا گیا، فیصلہ سڑک پر ہوگا، بند کمروں میں فیصلے نہیں کریں گے، تیاری پکڑیں پارٹی کی طرف سے جلد ہدایات آئیں گی۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ چارسدہ، خیبر اور کرک نہیں جا جان کو خطرہ ہے، جنہوں نے ظلم جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ، 8خوارج ہلاک سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ، 8خوارج ہلاک جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا، وزیراعظم پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ہونگے، افغان طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ سپریم کورٹ، عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف اپیلیں آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر خضدار میں مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ، 18مزدور اغوا، گاڑیاں نذر آتش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنہوں نے ظلم

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیوایم کے راستے پرتیزی سےگامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے ہم نے گوجرانوالہ میں جلسہ کیاتھا، نوازشریف نے ادارے کےخلاف کوئی لفظ نہیں بولا تھا، نوازشریف نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی حکومت تباہی لائی،ذمہ داری قمرباجوہ پرہے، بانی پی ٹی آئی کے وقت کی اسٹیبلشمنٹ ان کےساتھ تھی، بانی پی ٹی آئی کے پروجیکٹ کو لایا گیا تھا،

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سےجھگڑا اس لیے ہوا کہ مخالفین کو نہیں چھوڑنا، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہے تھے کہ مخالفین کو مارو،اس بات پر جھگڑا ہوا، بانی پی ٹی آئی ذہنی مریض ہمیں کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرے تاکہ وہ ان کا ساتھ دیں، بانی ایم کیوایم نے جس دن پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا اس کےبعد وہ کہاں گئے؟

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نےعظمیٰ خان کو کہا آپ نے یہ لفظ استعمال کرناہے، پی ٹی آئی کے85فیصد بانی تحریک انصاف کے ایجنڈے کے ساتھ نہیں، بھارت جو پروپیگنڈا کر رہا ہے وہی پی ٹی آئی کر رہی ہے ، بانی پی ٹی آئی جو سیاست کرنا چاہتےہیں وہ نہیں ہوسکتی،وہ  سیاست کوجہاں لے جانا چاہتے ہیں پارٹی ان کے ساتھ نہیں چلے گی، بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیوایم کے راستے پرتیزی سےگامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے، بانی پی ٹی آئی جو سیاست کرنا چاہتےہیں وہ نہیں ہوسکتی۔ان کا  کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اوراڈیالہ تحریک انصاف الگ الگ جماعتیں ہوں گی، 10سے 15 فیصد لوگ اڈیالہ تحریک انصاف کے ساتھ چلےجائیں گے، باقی اکثریت اس بیانیے کےساتھ نہیں چلے گی۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کچھ دن پہلے ڈائیلاگ کے قریب پہنچ چکے تھے: بیرسٹر گوہر کا انکشاف
  • عمران خان اور بہنوں کا متنازع بیان، پاکستان تحریک انصاف نے لاتعلقی کا اظہار کردیا
  • بانی پی ٹی آئی اگر اب بھی سمجھوتہ کریں تو جیل سے نکل سکتے ہیں: اسد قیصر
  • پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا، مذاق سمجھا تو نقصان اٹھائیں گے: رانا ثناء
  • بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیوایم کے راستے پرتیزی سےگامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے، رانا ثنا اللہ
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: پاکستان کے مفاد میں فیصلوں کا ساتھ دیں گے
  • حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ،ہمیں کوے سے نہیں لڑنا اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا
  • کہتے ہیں خیبرپختونخوا  سیکیورٹی  معاملات  پر  سنجیدہ نہیں ، ہمارا  قصور نہیں،  آپ  اپنی  پالیسیاں تبدیل کریں، سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا: سہیل آفریدی
  • دہشت گرد اپنا نظام عوام پر مسلط نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان