اسلام آباد (آئی این پی )افغان خودکش بمبار وسیم کا اعترافی ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سرحد پار تحریک طالبان پاکستان کا بھرتی اور تربیتی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔افغان خود کش بمبار وسیم ارخی گوشتہ، ننگر ہار کا رہنے والا ہے جس نے 2023 میں مدرسہ انوار القرآن جلالہ آباد میں داخلہ لیا۔اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں افغان خودکش بمبار وسیم نے بتایا کہ جماعت الاحرار کے ایک کارندے نے خودکش بمبار کی تربیت کے لیے مجھے راضی کیا اور اگست 2023 میں شونکڑے، کنٹر کے ایک مدرسے میں خودکش حملے کی تربیت حاصل کی۔افغان خودکش بمبار نے بتایا کہ شونکڑے کنٹر کا تربیتی مرکز مولوی بصیر کے زیر انتظام ہے جو ٹی ٹی پی کمانڈر ولی خراسانی کا بھائی ہے، شونکڑے اور آس پاس کے دوسرے تربیتی مراکز میں تقریبا 100 لڑکوں نے تربیت حاصل کی۔اعترافی ویڈیو میں مزید بتایا کہ ٹی ٹی پی کے مولوی صدیق اور کمانڈر رشید ٹرینر تھے، ایک نقاب پوش شخص باقاعدگی سے مذہبی خطبات کے ذریعے ذہن سازی کرتا تھا۔افغان خودکش بمبار نے بتایا کہ مئی 2024 میں پشاور میں خودکش حملے کا حکم ملا جس کے لیے اسمگلنگ نیٹ ورکس کے ذریعے پہلے کوئٹہ اور پھر پشاور پہنچا، لیکن پشاور پہنچتے ہی گرفتار ہوگیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افغان خودکش بمبار بتایا کہ

پڑھیں:

چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی

چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چند روز قبل، چینی بحریہ کی لیاؤننگ ایئرکرافٹ کیریئر فارمیشن نے میاکو خیلیج کے مشرقی پانیوں میں کیریئر بیسڈ طیاروں کی فلائٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں سمندری اور فضائی حدود کا پیشگی اعلان کر دیا گیا تھا ۔ اس کے باوجود تربیت کے دوران، جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے طیارے بار بار چینی بحریہ کی تربیت کے لیے متعین کردہ سمندری اور فضائی حدود کے قریب آ کر خلل ڈالتے رہے ، جس سے چین کی معمول کی تربیت متاثر ہوئی اور محفوظ پرواز کے لیے شدید خطرات پیدا ہوئے ۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ترجمان نیول کرنل وانگ شوئےمنگ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے، اور ہم سنجیدگی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جاپان فوراً چین کو بدنام کرنا اور غلط بیان دینا بند کرے اور فرنٹ لائن کی کارروائیوں کو محدود رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی بحریہ قانون کے مطابق ضروری اقدامات کرے گی تاکہ اپنی سلامتی اور جائز حقوق و مفادات کا مضبوط تحفظ جاری رکھے ۔وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ حال ہی میں، جاپان نے عسکری سلامتی کے شعبے میں جارحانہ اقدامات اُٹھائے ہیں اور اس کا اصل مقصد دنیا جانتی ہے۔

اگر جاپان دوبارہ عسکری قوم پرستی کے غلط راستے پر چلتا ہے، تو وہ ایسی کھائی میں گرے گا جس سے واپسی ممکن نہیں ہو گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ حقیقت بالکل واضح ہے، جاپانی لڑاکا طیارے کا چین کی معمول کی عسکری سرگرمیوں میں مداخلت اور جاسوسی کرنا سب سے بڑا سمندری اور فضائی سلامتی کا خطرہ ہے۔ چین جاپانی فریق کے دعویٰ شدہ اعتراض قبول نہیں کرتا۔چین نے اسے فوراً ہی مسترد کر دیا تھا، جبکہ چین نے بیجنگ اور ٹوکیو میں علیحدہ علیحدہ جوابی اعتراض پیش کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل اگلی خبربھارتی رویے کے باعث 11 سال سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، صدر مملکت وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا ’ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا‘، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • منیب بٹ کا روحانی اور خاندانی تربیت سے بھرپور اندازِ فکر مداحوں کے دل جیت گیا
  • نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت آج کے دور کا بڑا چیلنج ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • ایبٹ آباد: لیڈی ڈاکٹر کا اغوا کے بعد قتل، سنسنی خیز وجوہات سامنے آگئیں
  • چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی
  • مودی سرکار بے نقاب، انڈیگو ایئرلائن بحران نے بھارتی فضائی نظام ہلا کر رکھ دیا
  • بھارتی ٹینک پھر نہر میں ڈوب گیا، فوجی مشقوں میں سنگین ناکامیوں کا نیا سلسلہ بے نقاب
  • پختون قبائلی ہوں، تربیت ایسی نہیں گالیاں دوں،سہیل آفریدی
  • محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کیلیے سخت جدوجہد کرنا ہوگی‘ پروفیسر شفیع
  • اسرائیلی کمپنی کی پاکستانیوں کی پرائیوسی کو نقصان پہنچانے کی سازش بے نقاب
  • یمن کے جنوب میں خودکش کار دھماکہ