افغانستان اور پاکستان نے قطر اور ترکی کے ثالثی کردار میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اپنی متنازع سرحد پر ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں پڑوسی ممالک نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ امن معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

قطر کی ثالثی اور الجزیرہ کا حوالہ

الجزیرہ کے مطابق قطر کے وزارت خارجہ نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ افغانستان اور پاکستان نے جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے میکانزم کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

دوحہ میں مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے یہ بھی طے کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کریں گے تاکہ جنگ بندی کے نفاذ کی نگرانی اور تصدیق ممکن بنائی جا سکے۔

وزارت دفاع کی ملاقات اور معاہدے کی تفصیلات

افغانستان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی اور معاہدے پر دست خط کیے۔

اس معاہدے کی میڈیا ریلیز میں بتایا گیا کہ مذاکرات کا مقصد افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے کراس بارڈر دہشت گرد حملوں کو فوری طور پر روکنا اور سرحدی علاقے میں امن اور استحکام قائم کرنا تھا۔

پچھلے جھڑپوں اور فضائی کارروائیوں کا پس منظر

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں اور پاکستانی فضائی حملے اس وقت شروع ہوئے جب اسلام آباد نے کابل سے مطالبہ کیا کہ وہ ان باغیوں کو کنٹرول کرے جو پاکستان میں حملے بڑھا رہے تھے۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ جنگجو افغانستان میں محفوظ ٹھکانوں سے کارروائیاں کر رہے تھے۔

طالبان اور اسلام آباد کے بیانات

طالبان نے اس الزام کی تردید کی کہ انہوں نے پاکستان پر حملہ کرنے والے مسلح گروپوں کو پناہ دی ہے، اور پاکستانی فوج پر الزام لگایا کہ وہ افغانستان کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہی ہے اور داعش سے منسلک جنگجوؤں کو پناہ دے رہی ہے۔

اسلام آباد نے کابل کے الزامات مسترد کیے اور کہا کہ افغان سرزمین پر موجود گروپ پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

خودکش حملے اور فوجی حکام کا بیان

جمعہ کو سرحد کے قریب خودکش حملے میں 7 پاکستانی فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہفتے کے روز کہا کہ افغان حکومت کو اپنے ان گروپوں کو کنٹرول کرنا چاہیے جو افغانستان میں محفوظ ٹھکانوں کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں حملے کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اور پاکستان کے بعد

پڑھیں:

پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی ہے،  یہ فیصلہ دوحہ میں جاری مذاکرات کے دوران فریقین کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے تاکہ مذاکرات کے عمل کو کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھا جا سکے، دوحہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے،  یہ توسیع افغان طالبان حکومت کی باضابطہ درخواست پر دی گئی ہے،  پاکستان نے اس اقدام کو خیرسگالی اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے طور پر لیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 48 گھنٹے کی ابتدائی جنگ بندی جمعرات کی شام 6 بجے ختم ہو رہی تھی تاہم اسے توسیع دے کر فریقین نے ایک مرتبہ پھر سفارتی عمل کو موقع دیا ہے،  اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہفتے کے روز شروع ہونے کی توقع ہے جن میں سیکیورٹی تعاون، سرحدی استحکام، اور دہشت گردی کے انسداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک امن کا خواہاں ہے اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو باہمی احترام اور سلامتی کے اصولوں پر استوار دیکھنا چاہتا ہے۔

حکام کے مطابق دوحہ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سرحدی خلاف ورزیوں، دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں سے متعلق تحفظات پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا،  افغان سرزمین سے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

پاکستان نے الزام عائد کیا تھا کہ سرحدی علاقوں میں سرگرم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان طالبان حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے، تاہم کابل نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

دو روز قبل افغانستان کی درخواست پر پاکستان نے 48 گھنٹے کی ابتدائی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاکہ کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی عمل کو موقع دیا جا سکے۔

اب فریقین کی رضامندی سے اس جنگ بندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ دوحہ مذاکرات کے اختتام پر فریقین کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • دوحہ معاہدے کا خیرمقدم، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس نظام کی تشکیل پر زور
  • دوحا مذاکرات کامیاب، پاکستان اور افغانستان میں فوری جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا
  • افغان طالبان سے مذاکرات: وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا
  • افغانستان سے دہشتگردی کا معاملہ، خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفدطالبان سے مذاکرات کیلئے قطر پہنچ گیا
  • پاک افغان کشیدگی: پاکستانی وفد کے افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے، دفتر خارجہ
  • پاکستان ‘ افغانستان میں دوحہ مذاکرات کی تکمیل تک سیز فائر مٰن توسیع 
  • افغانستان سے مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی وفد دوحہ نہیں گیا، سیکیورٹی ذرائع
  • قطر میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات
  • پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی